🗓️
سچ خبریں: اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے چین کے ’چانگ ای 8‘ مشن کے ساتھ 2028 میں شروع ہونے والے چاند پر تحقیق کے ایک اہم مشن میں اپنی شراکت داری کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ تعاون پاکستان کے خلائی پروگرام کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ سپارکو کا مقامی طور پر تیار کردہ روور اس مشن میں چاند کی سطح پر تحقیق کے لیے شامل ہوگا۔‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تعاون پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات اور خلائی تحقیق کو آگے بڑھانے کے لیے ان کے مشترکہ وژن کو اجاگر کرتا ہے۔ سپارکو کا تقریباً 35 کلوگرام وزنی روور چین کے ’چانگ ای 8‘ مشن کے ساتھ منسلک اوربین الاقوامی قمری تحقیقی اسٹیشن (آئی ایل آر ایس) منصوبے کا حصہ ہے۔
روور چاند کے جنوبی قطب پر اترے گا، جو اپنی دشوار گزار زمین اور ممکنہ سائنسی دریافتوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس مشن کے مقاصد چاند کی سطح کا مطالعہ، سائنسی تجربات کرنا اور مستقبل کے قمری مشن اور سیاروں کی کھوج کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کی جانچ کرنا ہے۔
اس مشن میں مختلف سائنسی تجربات شامل ہوں گے جن میں چاند کی مٹی کا مطالعہ، چاند کی سطح کا نقشہ بنانا، اور چاند پر انسانوں کی موجودگی کے لیے پائیدار ٹیکنالوجیز کی آزمائش شامل ہے۔
جدید ترین سائنسی آلات سے لیس سپارکو کا روور ڈیٹا اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا جو مستقبل کے قمری مشنز کے لیے راہ ہموار کر سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع
🗓️ 17 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وزیر اعظم اور
اکتوبر
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی عبوری ضمانت میں توثیق
🗓️ 11 جون 2022لاہور(سچ خبریں)لاہور کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم
جون
لاپتا افراد کیس: پرویز مشرف، جانشین حکمرانوں کو نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت
🗓️ 30 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو سابق
مئی
پی آئی اے کا بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے لئے اہم اعلان
🗓️ 11 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) پی آئی اے نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے لئے
جولائی
غزہ میں منڈلاتے جنگ کے بادل، مصر اور اقوام متحدہ نے اہم اعلان کردیا
🗓️ 30 اپریل 2021قاہرہ (سچ خبریں) مصر اور اقوام متحدہ نے بیت المقدس میں کشیدگی
اپریل
کاظمی قمی کا ایران میں افغان تاجروں کے بینکنگ مسائل کے حل پر زور
🗓️ 12 اگست 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی
اگست
پاکستان ایف اے ٹی ایف کے تمام تکنیکی لوازمات پورا کر چکا ہے
🗓️ 23 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے
جون
شام کی عرب لیگ میں واپسی
🗓️ 22 فروری 2022سچ خبریں:امریکی صیہونی حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں
فروری