سرمد کھوسٹ نے ’کملی‘ پر بہترین ہدایت کار کا عالمی ایوارڈ جیت لیا

?️

کراچی: (سچ خبریں) معروف فلم ساز سرمد کھوسٹ نے اپنی مقبول فلم ’کملی‘ پر ڈی سی ساوٌتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ جیت لیا۔

ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول ہر سال امریکا میں منعقد کیا جاتا ہے، جہاں پاکستان اور بھارت سمیت بنگلہ دیش، ایران، افغانستان اور خطے کے دیگر ممالک کی فلموں کو پیش کیا جاتا ہے۔

رواں برس بھی پاکستان اور بھارت سمیت خطے کے دیگر ممالک کی 60 فلموں کو فیسٹیول میں پیش کیا گیا، میلے میں پیش کی گئی فلمیں اردو سمیت خطے کی دیگر 12 زبانوں میں پیش کی گئیں۔

سرمد کھوسٹ کی ہدایت کردہ فلم ’کملی‘ کی بھی ڈی سی فلم فیسٹیول میں نمائش کی گئی جب کہ بعد ازاں فلم نے ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

سرمد کھوسٹ نے انسٹاگرام پر بہترین ہدایت کار جیتنے کے ایوارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایوارڈ ملنے کی تصدیق کی۔

سرمد کھوسٹ کی پوسٹ پر متعدد شوبز شخصیات اور مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔

صبا قمر، ثانیہ سعید اور نمرہ بچہ کی کاسٹ پر مبنی فلم ’کملی‘ کو جون 2022 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

’کملی‘ کو ڈی سی ساتھ ایشین فلم فیسٹیول سے قبل دیگر متعدد عالمی فلم فیسٹیولز میں بھی پیش کیا گیا تھا اور اس نے متعدد ایوارڈز بھی جیتے تھے۔

’کملی‘ نے پاکستان میں اچھی کمائی بھی کی تھی اور اس کی کہانی کو پسند بھی کیا گیا تھا جب کہ صبا قمر نے مذکورہ فلم کو اپنی زندگی کی مشکل ترین فلم بھی قرار دیا تھا۔

ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں ’کملی‘ کی نمائش کے علاوہ سرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا‘ سے متعلق بھی سیشن منعقد کیا گیا تھا، جہاں فلم ساز نے اس کی کہانی اور اس پر ہونے والے تنازع پر کھل کر بات کی۔

’زندگی تماشا‘ کو سرمد کھوسٹ نے اگست 2023 کے یوم آزادی کے موقع پر یوٹیوب پر ریلیز کیا تھا۔

ان کی مذکورہ فلم کو ابتدائی طور پر جنوری 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا، تاہم عین وقت پر فلم ساز نے بتایا کہ فلم سینسر بورڈز نے ان کی فلم پر پابندی عائد کردی۔

مشہور خبریں۔

جنگ کا نتیجہ نیتن یاہو کی سیاسی زندگی کا خاتمہ ہو گا: ایرانی اہلکار

?️ 15 جون 2025سچ خبریں: ایران نے صہیونی ریاست کے خلاف اپنی جنگی تیاریوں اور حملوں

جلیج فارس تعاون کونسل کی ایران کے قریب آنے کی کوشش

?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: خلیج فارس تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل جاسم البدوی نے اعلان

اسماعیل ہنیہ نے فلسطینی صدر محمود عباس کے فیصلے پر شدید برہمی کا اظہار کردیا

?️ 1 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے

امام خامنہ ای اور شہید ہنیہ کے درمیان ایک خاص محبت تھی

?️ 14 اگست 2024سچ خبریں: شہید اسماعیل ہنیہ کے فرزند عبدالسلام ہنیہ نے المیادین نیوز

فوج کا اب بھی معاملات میں لینا دینا ہے، شاہ محمود قریشی

?️ 12 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی

اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا الجھن میں کیوں ڈال دیتا ہے؟

?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستانی مشہور اور نواجوان اداکارہ نے لکھا ہے  کہ

یمن میں برطانوی جرائم کو چھپانے میں بی بی سی کا کردار

?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: بی بی سی نے حال ہی میں ایک رپورٹ میں

صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ کا احتجاج

?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کرتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے