🗓️
سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی جنوبی کورین ملٹی نیشنل کمپنی سام سنگ نے سافٹ ویئر اپڈیٹ کے ذریعے گلیکسی سام سنگ ایس 24 سمیت دیگر گلیکسی فونز میں کال ریکارڈنگ کا فیچر پیش کردیا۔
کال ریکارڈنگ کا فیچر پہلے بھی مختلف کمپنیوں نے پیش کر رکھا ہے، جس پر ایسی کمپنیز کو تنقید کا بھی سامنا ہے۔
تاہم اب سام سنگ نے بھی سافٹ ویئر اپڈیٹس کے ذریعے مذکورہ فیچر کو پیش کردیا گیا۔
سام سنگ نے اپنے اپڈیٹ سافٹ ویئر OneUI 6.1 میں وائس اوور وائی فائی کال ریکارڈنگ کا فیچر پیش کیا ہے اور اس فیچر کے تحت صارف اس وقت ہی کال ریکارڈنگ کر سکے گا جب کہ اس کا موبائل تیز ترین وائی فائی سے منسلک ہوگا۔
مذکورہ فیچر کے تحت گلیکسی ایس 24 سمیت دیگر نئے گلیکسی فونز کے صارفین اپنی وائس اور ویڈیو کالز ریکارڈ کر سکیں گے، تاہم انہیں کالز ریکارڈ کرنے کے لیے فون کے سیٹنگ میں جاکر تبدیلیاں کرنی پڑیں گی۔
سام سنگ کو بھی کال ریکارڈنگ کا فیچر پیش کیے جانے پر تنقید کا سامنا ہے، کیوں کہ زیادہ تر افراد کے مطابق کسی کی رضامندی کے بغیر کسی کی ویڈیو یا آڈیو کال ریکارڈ کرنا غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سام سنگ کو مذکورہ فیچر پیش کیے جانے پر متعدد ممالک میں قانونی کارروائیوں کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
مصر کی غزہ کے انتظام کے لیے کمیٹی کی تجویز؛حماس کے سینئر رکن کا انکشاف
🗓️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:حماس کے ایک سینئر رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ مصر
نومبر
عدنان صدیقی کا ٹوئٹر سے ناراضگی کا اظہار
🗓️ 14 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے ٹویٹر سے
اکتوبر
تیونس کی خطرناک صورتحال
🗓️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:تیونس کی اسلام پسند جماعت کے رہنما نے اس ملک کی
جنوری
پاکستان آئندہ سالوں میں عظیم ملک بنے گا: وزیراعظم
🗓️ 8 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان آئندہ
جولائی
پاکستانی آرڈیننس فیکٹری میں دھماکے سے تین افراد ہلاک
🗓️ 13 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)جمعرات کو اسلام آباد سے 40 کلومیٹر دور پاکستان کے
اگست
امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میگھن مارکل کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
🗓️ 18 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میگھن مارکل
مارچ
حماس کا مسجد الاقصی کے بارے میں اہم بیان
🗓️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: مسلمانوں کے قبلہ اول کے خلاف صیہونی حملوں میں شدت
ستمبر
شہریوں کے ملٹری ٹرائل کا کیس: فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد
🗓️ 2 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں
اگست