?️
سچ خبریں: امریکی ماہرین نے طویل تحقیق اور محنت کے بعد انسان کی سانس کی نالیوں سے حاصل کیے گئے خلیوں سے انتہائی چھوٹے زندہ روبوٹ تیار کرلیے جو دو ماہ تک بھی زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق امریکی ماہرین کی ٹیم نے انسان کی سانس کی نالی سے ’اسٹیم سیلز‘ یعنی خلیے حاصل کیے، جنہیں لیبارٹری میں ایک اور طرح کے خلیوں کے ساتھ منسلک کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ماہرین نے خلیات کو لیبارٹری میں ملانے کے بعد ان کی مانیٹرنگ کی اور سات دن سے پہلے پہلے اسٹیم سیلز سے ازخود چھوٹے زندہ روبوٹ تیار ہوگئے۔
ماہرین نے ننھے روبوٹوں کو ’اینتھروبوٹ‘ کا نام دیا ہے جو انتہائی چھوٹے کیڑے مکوڑوں کی طرح نظر آتے ہیں۔
ماہرین نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ تیار کیے گئے اینتھروبوٹس لیبارٹریز، کھانوں سمیت دیگر مقامات پر 60 دن تک زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ماہرین نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں تیار کیے گئے مذکورہ روبوٹوس کو طبی تحقیق اور علاج کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، تاہم فوری طور پر یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ انہیں کیسے طبی کاموں میں استعمال کیا جائے گا؟
ممکنہ طور پر مستقبل میں ایسے ننھے روبوٹوس کو انسانی جسم کے اندر ہونے والے زخموں، بیماریوں اور مسائل کو ٹھیک کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور انہیں جسم میں داخل کرکے انہیں ایسی ہدایات دی جا سکتی ہیں کہ وہ اندر جاکر ڈاکٹر کا کام سر انجام دیں۔
اسٹیم سیلز جنہیں عام زبان میں خلیے کہا جاتا ہے، انسانی جسم کے مختلف حصوں میں پائے جاتے ہیں، یہ انتہائی پیچیدہ طریقے سے حاصل کیے جاتے ہیں۔
اسٹیم سیلز سانس کی نالی، ایمبریوز اور رحم مادر سمیت دیگر انسانی اعضا میں پائے جاتے ہیں، یہ خون، جلد اور ہڈیوں کے درمیان ایک ایسے مادہ ہوتا ہے جو انتہائی کچا ہوتا ہے اور وہ کسی بھی چیز میں تبدیل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ کہ اس کی کئی کاپیاں بھی بنائی جا سکتی ہیں۔
ماضی میں بھی ماہرین انسانی اسٹیم سیلز سے متعدد خلیات اور ادویات تیار کر چکے ہیں جب کہ جانداروں کے اسٹیم سیلز سے بھی انتہائی چھوٹے کیڑے مکوڑوں جیسے روبوٹ بنائے جا چکے ہیں۔
تاہم اب تک ایسے روبوٹوس کو بڑے پیمانے پر صحت کے شعبے میں استعمال نہیں کیا جا رہا، تاہم سائنس دان ان پر تحقیقات کرنے میں مصروف ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل نے غزہ کے عوام پر کتنے وزنی بم گرائے ہیں؟ نیویارک ٹائمز کی زبانی
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ
نومبر
متحدہ عرب امارات میں ایک اسرائیلی خاتون کو سزائے موت
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے مقبوضہ فلسطین کی خاتون
اپریل
نیو میکسیکو میں 4 افراد کے نسل پرستانہ قتل کے بعد مسلمانوں میں تشویش
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ملک کی ریاست نیو
اگست
نصراللہ نے اسرائیل کے لئے کیا کہا؟
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں:مذمت بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف مقبوضہ علاقوں میں
جولائی
پاکستان کو طویل المدتی امریکی تعاون کی ضرورت ہے
?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا
اکتوبر
شرم الشیخ اجلاس میں کیا ہوا؟
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: مصر میں شرم الشیخ اجلاس کی میزبانی مصری وزیر اعظم
اکتوبر
کورونا جانے والا نہیں،کسی نہ کسی شکل میں ظاہر ہوتا رہے گا؛عالمی ادارہ صحت
?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اپنے ایک تازہ ترین بیان
جنوری
صیہونیوں کے بارے میں یہودیوں کا منفی نظریہ: اسرائیلی مورخ کا اعتراف
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونیت مخالف یہودی مورخ ایوی شلائم نے اعلان کیا ہے کہ
جنوری