🗓️
ماسکو(سچ خبریں) روس نے ایک منفرد جنگی طیارہ تیار کر لیا ہے ، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ایسا جنگی طیارہ تیار کیا گیا ہے جو آگے بڑھتے ہوئے پیچھے سے فائر کھول کر اپنے دشمن کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس طیارے نے دیگر ممالک منجملہ امریکا کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ جنگی طیارہ روس کی جانب سے بنایا گیا ہے۔ جدید ترین جنگی طیارے کا نام Tupolev Tu-160M رکھا گیا ہے جو اپنے پچھلے حصے میں لگے میزائل سے دشمنوں کے طیاروں کو باآسانی تباہ کر سکتا ہے۔اس سپر سونک بمبار طیارے میں پیچھے سے آنے والے دشمن طیارے کا پتا لگانے کی صلاحیت موجود ہے۔
نیا روسی ساختہ وائٹ سوان دنیا کی تاریخ کا پہلا طیارہ ہے جو اس صلاحیت سے لیس ہے۔ Tu-160M ریورس لانچ میزائل کے استعمال کے ذریعے دشمن کے طیاروں کا پتا لگانے اور اسے روکنے کے قابل ہے۔روس کی جانب سے تیار کردہ نئے Tu-160M طیارے پر ایک ریئر ویو ریڈار اسٹیشن نصب کیا گیا ہے جو اس بمبار طیارے کو فضا سے اپنے دفاع کے لیے ریورس لانچ میزائل استعمال کرنے کے قبل بناتا ہے۔
گزشتہ سال روس کے نئے دفاعی نظام نے امریکا کو حیران کر دیا تھا۔ روسی صدر نے مسلح افواج کو جدید ترین فضائی دفاعی نظام ”ایس 500“ میزائل سسٹم سے آراستہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہتھیار تیار کیے ہیں جو دفاع کو مزید مستحکم کریں گے، بہت جلد فوج کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایس 500 اور سرمت سپرسونک میزائل دے گا۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ روسی صدر کے حالیہ بیان نے امریکا سمیت تمام مغربی ممالک کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
مشہور خبریں۔
دہشت گرد ریاست اسرائیل کے افریقی یونین میں شمولیت کے خلاف متعدد ممالک نے اہم قدم اٹھالیا
🗓️ 1 اگست 2021الجزائر (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کے افریقی یونین میں شمولیت
اگست
امریکہ کی شام میں داعش کی لیجسٹک اور انٹیلی جنس مدد
🗓️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی فوج شام میں داعش کی حمایت کرتے ہوئے اس دہشت
دسمبر
ترکی کا شمالی عراق میں ممنوعہ ہتھیار وں کا استعمال
🗓️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک سینئر رکن نے شمالی عراق
نومبر
سینیٹ انتخابات کے لئے پولنگ جاری
🗓️ 3 مارچ 2021اسلام اباد (سچ خبریں) سینیٹ (ایوان بالا) کی 37 نشستوں پر انتخاب
مارچ
اخبار سعودی الریاض میں صدارتی انتخابات کے دوسرے دور کی جھلکیاں
🗓️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: سعودی الریاض اخبار نے ایران کے صدارتی انتخابات کے دوسرے دور
جولائی
غزہ جنگ سب سے بڑا بین الاقوامی مسئلہ ہے: لاوروف
🗓️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے غزہ کی جنگ کو
ستمبر
شمالی شام میں پیش رفت؛ امریکی فوجوں کے انخلا کی سیاسی تیاریاں
🗓️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: یدیعوت آحارونوت نے اعلان کیا کہ امریکی حکام نے اسرائیلی حکام
اپریل
افواہوں کے سائے میں نیتن یاہو کی جسمانی حالت کی رپورٹ شایع
🗓️ 17 فروری 2025 سچ خبریں: معاریو اخبار کے مطابق ڈاکٹروں نے اعلان کیا ہے
فروری