?️
سچ خبریں: چین میں پہلی بار انسان نما روبوٹس کا پہلا عالمی مقابلہ منعقد کیا گیا، جس میں روبوٹس ایک دوسرے کو مزہ چککھاتے دکھائی دیے۔
چائنا میڈیا گروپ (سی ایم جی) کی جانب سے 25 مئی کو ورلڈ روبوٹ باکسنگ مقابلہ مشرقی چین کے صوبہ ژیجیانگ کے شہر ہانگژو میں منعقد ہوا۔
انسان نما روبوٹس کو ہانگژو کی روبوٹکس فرم یونٹری نے تیار کیا ہے جو کہ روبوٹک ٹیکنالوجی G1 کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔
مذکورہ جدید روبوٹس چار فٹ تک لمبے جب کہ 35 کلو وزنی ہوتی ہیں، ان میں مختلف باکسنگ مہارتیں دکھانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
روبوٹس کے درمیان باکسنگ مقابلے کی نشریات کو براہ راست بھی دکھایا گیا، ان روبوٹس کو حرکت کی ہدایات دینا انسانوں کا کام تھا۔
ہائی ٹیک G1 ٹیکنالوجی کے حامل روبوٹس بنیادی جنگی چالوں، حریف کے مقابلوں سمیت دیگر چیزوں کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
ان روبوٹس نے باکنگ کی مختلف تکنیکیں جیسے جابز، ہکس اور کِکس شامل ہیں بھی سیکھ لیں ہیں۔
روبوٹس کو باکسنگ رنگ میں اتارے جانے سے قبل انہیں انتہائی سخت ٹیسٹ سے گزارا گیا تھا، جس میں جھٹکوں سے تحفظ، مزاحمت کا سامنا کرنا اور زیادہ گرمی سے بچاؤ جیسے ٹیسٹ شامل تھے۔
مذکورہ چائنا میڈیا گروپ کے ورلڈ روبوٹ مقابلہ سیریز میں روبوٹ فٹ بال اور باسکٹ بال کی سرگرمیاں بھی ہوں گی، جن کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور روبوٹکس میں جدید ترین پیشرفت کو ظاہر کرنا ہے۔
مذکورہ سیریز کا مقصد صنعتی ترقی کو فروغ دینا اور روبوٹک ٹیکنالوجیز کو اپنانے کی رفتار تیز کرنا ہے۔
مشہور خبریں۔
بہاولنگر میں پاکستانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا
?️ 8 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے بہاولنگر میں ایک
مئی
نائجر پر فوجی حملے کے امکان
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:ساحل عاجل کے صدر Alassane Ouattara نے کہا کہ ECOWAS نے
اگست
حکومت کی وفاقی، صوبائی اداروں کو تمام ’اسائنمنٹ اکاؤنٹس‘ نیشنل بینک میں کھولنے کی ہدایت
?️ 13 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے وفاقی اور صوبائی اداروں کو اپنے تمام
مارچ
پیرس فسادات میں کم از کم 266 افراد گرفتار
?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں: فرانس اور مراکش کے درمیان 2022 فیفا ورلڈ کپ کے
دسمبر
جیل میں بندھ سیاسی رہنما کہاں ووٹ ڈالیں گے
?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں
مارچ
اریحا میں مارا جانے والا صہیونی امریکی تھا:امریکہ کی تصدیق
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ اریحا میں
فروری
بنگلہ دیش میں جاری سیاسی بحران میں اضافہ
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں طلبا تحریک کے رہنماؤں نے فوج کی
اگست
سعودی عرب میں حلال انٹرنیشنل نمائش کا انعقاد
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:بین الاقوامی حلال نمائش اکتوبر میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض
جون