?️
سچ خبریں: سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجے جانے کے مقصد کے لیے جاپانی کمپنی کا تیار کردہ راکٹ لانچ ہونے کے چند سیکنڈ بعد ہی تباہ ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے اسپیس ون کمپنی مدار میں سیٹلائٹ رکھنے والی پہلی جاپانی کمپنی بننے کی کوشش کررہی تھی، لیکن بدقسمتی سے راکٹ لانچ ہونے کے چند سیکنڈ بعد ہی تباہ ہو گیا۔
اسپیس ون نے 18 میٹر، 23 ٹن کا کیروس راکٹ، جس میں سرکاری انٹیلی جنس سیٹلائٹ کا ماڈل تھا، آج صبح 11 بجے جاپان کے واکایاما علاقے راکٹ لانچ کیا تھا۔
لانچ ہونے کے بعد 5 سیکنڈ بعد ہی راکٹ اچانک تباہ ہوگیا، جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکٹ تباہ ہونے کے بعد پہاڑی علاقے میں ہر طرف دھویں کے بادل پھیل گئے اور راکٹ کے ٹکڑوں میں آگ بھڑک اٹھی، شعلوں کو ہوا میں اڑتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اسپیس ون نے ایک بیان میں کہا کہ ’کیروس راکٹ کی لانچنگ کا یہ پہلا تجربہ تھا، راکٹ تباہ ہونے کی وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔‘
اسپیس ون نے یہ نہیں بتایا کہ پہلے مرحلے کے انجن کے جلنے کے بعد تباہ کرنے کی وجہ تھی اور نہ ہی انہوں نے یہ بتایا کہ اگلا کیروس لانچ کب ہوگا۔
بیان میں کہا کہ ’ہم ’ناکامی‘ کا لفظ استعمال نہیں کریں گے کیونکہ ہر آزمائش ہمارے لیے ایک اور چیلنج ہے جس ہم نیا ڈیٹا اور تجربہ حاصل ہوتا ہے۔
مشہور خبریں۔
حزب اللہ کا صیہونی حکومت کو نیا انتباہ
?️ 29 اگست 2022سچ خبریں: لبنانی استقامتی تنظیم نے ایک نئی ویڈیو شائع کی ہے
اگست
برطانیہ میں سعودی شاہی خاندان کی کچھ جائیداد فروخت
?️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی شہزادوں نے برطانیہ میں مبینہ طور پر اس خاندان کی
اپریل
عراق میں چوبیس گھنٹے کے اندر امریکی رسد کے قافلے پر تین حملے
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے عراق سے فوجی انخلا کے معاملے میں
جنوری
دیگ سے زیادہ چمچہ گرم
?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:تل ابیب کا سفر کرنے والے بحرینی وزیر نے صہیونیوں کو
نومبر
امریکی کانگریس پر قبضہ؛ امریکی نمائشی جمہوریت کا جنازہ
?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:6 جنوری 2021 کو امریکی صدارتی انتخابات میں ہارنے والے امیدوار
جنوری
بلاول نوکری کی عرضی کے لئے واشنگٹن جا رہے ہیں:شہباز گل
?️ 3 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز
جولائی
یمنی دارالحکومت پر سعودی عرب کی شدید بمباری
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر
فروری
شہبار شریف بھی لاہور ہائی کورٹ جائیں گے
?️ 2 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) گزشتہ ہفتے کو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف
مارچ