بھارت نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو پاکستانی مواد دکھانے سے روک دیا

?️

سچ خبریں: بھارتی حکومت نے اسٹریمنگ ویب سائٹس کو بھی پاکستانی فلمیں، ڈرامے، پوڈکاسٹ، گانے اور دیگر مواد دکھانے سے روک دیا۔

’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات نے 8 مئی کو جاری کردہ نوٹی فکیشن میں تمام او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو ہر طرح کا پاکستانی مواد دکھانے سے روک دیا۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں پاکستانی مواد کو دکھانا قومی سلامتی کے خلاف ہے، اس لیے پڑوسی ملک کے ہر طرح کے شوبز مواد کو فوری طور پر دکھانا بند کردیا جائے۔

بھارت نے اپنے ملک میں چلنے والے تمام او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو پاکستانی مواد نہ دکھانے کی ہدایات جاری کیں۔

یہ واضح نہیں ہے کہ نیٹ فلیکس جیسے عالمی ادارے بھی بھارتی حکومت کے قوانین ماننے کے پابند یا نہیں، تاہم ممکنہ طور پر نیٹ فلیکس سمیت دیگر عالمی او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کسی طرح کا پاکستانی مواد بھارت میں نہیں دکھائیں گے۔

بھارت میں زیادہ تر چلنے والے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز ملٹی نیشنل ہیں، تاہم متعدد بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ بھی پاکستانی مواد نشر کرتی ہیں، کیوں کہ پاکستانی ڈراموں اور شوز کو بھارت میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر پاکستانی مواد دکھانے کی پابندی سے قبل بھارتی حکومت نے نیوز چینلز کے یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤںٹس سمیت ڈراما چینلز کے یوٹیوب چینلز پر بھی پابندی لگا دی تھی۔

علاوہ ازیں بھارتی حکومت نے متعدد شوبز شخصیات، گلوکاروں، کھلاڑیوں اور صحافیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھی بھارت میں بلاک کر رکھا ہے۔

بھارتی حکومت نے گزشتہ ماہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد پاکستانی شوبز انڈسٹری پر پابندیاں لگانا شروع کرتے ہوئے حملے کے الزامات پاکستان پر لگائے، جسے پاکستان نے مسترد کردیا تھا۔

بعد ازاں جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مختلف علاقوں میں حملے کرکے 26 افراد کو شہید کردیا تھا جب کہ 8 مئی کی صبح اور دوپہر کو بھی بھارت نے پاکستان میں ڈرون بھیجے، جنہیں پاک فوج نے گرادیا۔

مشہور خبریں۔

الزام تراشی جاری رہی تو حالات خراب ہوسکتے ہیں: جنرل فیض حمید

?️ 16 جولائی 2021تاشقند (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید

دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ایرانی حملے جاری

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:عراق کے کردستان ریجن میں واقع دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ایرانی

اسرائیل کی اصلی مشکل کیا ہے؟ صیہونی حکام کی زبانی

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی حلقوں اور ماہرین نے اسرائیلی حکومت، خاص طور پر

اللہ کا شکر ہے بڑی تباہی نہیں ہوئی، فورسز نے بہادری سے حملہ آوروں کا خاتمہ کیا، شہباز شریف

?️ 18 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی پولیس آفس پر

امریکی لابی افغانستان کے اثاثوں کا حصہ حاصل کرنے کی کوشش میں

?️ 18 فروری 2022سچ خبریں:   بائیڈن کے 9/11 کے متاثرین کے خاندانوں کے حق میں

شام میں امریکی فوجی اڈے پر خوفناک دھماکے

?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:شامی خبر رساں ذرائع نے جنوب مشرقی شام میں التنف کے

لڑکی کو ذہنی پختگی اور مالی خودمختاری سے قبل شادی کرلینی چاہیے، صبا فیصل

?️ 21 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے نوجوان لڑکیوں کو تجویز

کیا صیہونی حماس کی شرطیں مانیں گے؟

?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے قطر اور مصر کو قیدیوں کے تبادلے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے