بچوں کے لیے دنیا کا پہلا اسمارٹ فون تیار کر لیا گیا

بچوں کے لیے دنیا کا پہلا اسمارٹ فون تیار کر لیا گیا

?️

نیویارک(سچ خبریں) بچوں کے لیے دنیا کا پہلا اسمارٹ فون تیار کرلیا گیا تاہم اس  اسمارٹ فون کی خاصیت یہ ہے کہ  بچہ ہر وقت والدین کی پہنچ میں رہے گا۔ اس فون کو بچوں کے چھوٹے ہاتھوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کی بیٹری روایتی فون کے مقابلے میں تین گنا زیادہ کام کرتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بچوں کے لیے تیار کردہ اسمارٹ فون ’’نووس‘‘ ایک ہی وقت میں اسمارٹ فون، اسمارٹ واچ اور مصنوعی ذہانت والا اسپیکر بن جاتا ہے، یہ فورجی نیٹ ورک کو سپورٹ کرتا ہے جبکہ اس میں ویڈیو کال، آڈیو کال، اسمارٹ میسجنگ کی سہولت بھی موجود ہیں۔

بچوں کے لیے ڈیزائن کردہ اس فون میں والدین کی جانب سے لگائے جانے والے لاک اور پابندیوں کی سہولت موجود ہے اور اس فون کو تلاش کرنے کے لیے کئی آپشن دیے گئے ہیں۔کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ نووس بچوں کو ورزش کی ترغیب دیتا ہے اور کسی بھی مدد کی صورت میں وہ صرف ایک بٹن دبا کر والدین کو مدد کے لیے پکار سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ یہ فون گھریلو پوڈ میں لگا کر اے آئی اسپیکر اور گوگل اسسٹنٹ کا کام بھی کرتا ہے اس کا سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ فون کھول کر اس کی اسکرین نکال کر اور پٹہ باندھ کر اسے اسمارٹ واچ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

فون کا خاص نظام ہروقت بچے کی لوکیشن نوٹ کرتا رہتا ہے اور اگر بچہ کسی غیر آگاہ راستے پر چل پڑے تو اس کی اطلاع والدین کو بھی دیتا ہے تاہم اس کا اسکرین چھوٹا اور ٹچ کے قابل نہیں اگر بچہ واچ میں لگا بٹن تین مرتبہ دبا دے تو وہ مدد یعنی ایس او ایس کا پیغام بن کر والدین تک پہنچ جائے گا۔کمپنی کی جانب سے نووس کی قیمت صرف 199 ڈالر رکھی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کی سلامتی کو سب سے بڑا خطرہ کیا ہے؟

?️ 22 جون 2024سچ خبریں: فاروق ستار نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا

آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری: پاکستان نے ٹیکس آمدنی کا پلان پیش کردیا

?️ 15 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قلیل

اکشے کمار نے ممبئی میں فلیٹ کتنے کا  خریدا ہے؟

?️ 23 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے معروف اداکار  اکشے کمار کے ممبئی میں

آج مزاحمت کے محور کے لیے ایک نئی صبح

?️ 23 فروری 2025سچ خبریں: اتوار 23 فروری کی صبح سے ہی سید حسن نصر

عسکری ٹاور تھوڑ پھوڑ کا مقدمہ: پولیس کو یاسمین راشد سے تفتیش کی اجازت

?️ 6 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان تحریک

بن گوریون ہوائی اڈے پر حملہ

?️ 24 مارچ 2025سچ خبریں: یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا کہ

خطے سے امریکیوں کو نکالنے کا معما کیسے مکمل ہوگا؟

?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:ایک ممتاز عرب تجزیہ کار نے خطے کی حالیہ صورتحال بالخصوص

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ناکام بنگلہ دیشی دورہ

?️ 30 مارچ 2021(سچ خبریں) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بہت ہی خوشی اور کافی ساری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے