نیویار ک(سچ خبریں) بٹ کوائن کی قیمت میں اچانک حیران کن کمی آئی ہے اور اس کی ممکنہ وجوہات بھی سامنے آگئیں جس کے بعد سرمایہ کار کافی پریشانی کا شکار ہوئے ہیں ، امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے امکان پربٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے اور ایک بٹ کوائن کی قیمت 47 ہزارڈالر سے گر کر 42 ہزارڈالر کے لگ بھگ ہوگئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ کمی فیڈرل ریزورز کی دسمبر میں ہونیوالی میٹنگ کے منٹس سامنے آنے اور قازقستان میں بدامنی اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہونے کے بعد دیکھی گئی جس کی وجہ سے کرپٹو کی دنیا کے سرمایہ کار پریشان ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل ریزرو بنک کے لیک ہونے والے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ شرح سود میں جلد اضافہ کیا جائے گا تاکہ اثاثوں کی بہتر قیمت وصول ہوسکے تاہم اس خبر نے ان روایتی سرمایہ کاروں پر جو بٹ کوائن کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھے بیٹھے تھے اپنے بٹ کوائن جلد فروخت کرنے پر مجبور کردیا ۔
یادرہے قازقستان میں سب سے زیادہ بٹ مائننگ ہوتی ہے اور دنیا بھر کی بٹ مائننگ کی پیداوار میں پانچواں حصہ قازقستان کا ہے جہاں بدامنی فسادات اور انٹر نیٹ بندش نے بھی بٹ کوائن مارکیٹ کو ہلا کررکھ دیا ہے