?️
سچ خبریں: برطانیہ کی مسابقتی اتھارٹی نے گوگل کو اسٹریٹجک مارکیٹ اسٹیٹس دینے کی تجویز پیش کی ہے، جس کا مقصد سرچ مارکیٹ میں اس کے اثر و رسوخ کو ضابطے میں لانا اور صارفین و کاروباروں کو غیر منصفانہ طریقوں سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، برطانیہ کے مسابقتی اور مارکیٹوں کے نگران ادارے (سی ایم اے) نے کہا ہے کہ وہ گوگل کو اسٹریٹجک مارکیٹ اسٹیٹس دینے کی تجویز دے رہا ہے، تاکہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے سرچ سروسز کے طریقہ کار پر زیادہ مؤثر کنٹرول حاصل کیا جا سکے۔
سی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں گوگل سرچ، تمام عمومی سرچ سوالات کا 90 فیصد سے زائد حصہ رکھتی ہے، لاکھوں افراد اسے انٹرنیٹ تک رسائی کا بنیادی ذریعہ سمجھتے ہیں، جب کہ دو لاکھ سے زائد کاروبار گوگل کی سرچ ایڈورٹائزنگ کے ذریعے اپنے صارفین تک پہنچنے پر انحصار کرتے ہیں۔
پریس ریلیز کے مطابق، سی ایم اے ایسے اقدامات پر غور کر رہا ہے جن کے تحت صارفین کے لیے مختلف سرچ فراہم کنندگان تک رسائی آسان بنائی جا سکے اور گوگل سرچ میں ظاہر ہونے والے کاروباروں کے لیے منصفانہ درجہ بندی (رینکنگ) کے اصول یقینی بنائے جا سکیں۔
اس کے علاوہ، اگر اکتوبر میں گوگل کو یہ اسٹیٹس دیا جاتا ہے تو ان پبلشرز کے لیے بھی زیادہ شفافیت اور کنٹرول کی تجویز دی گئی ہے جن کا مواد گوگل سرچ نتائج میں ظاہر ہوتا ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ گوگل وہ پہلا ادارہ ہوگا جسے یہ درجہ دیا جائے گا، جب سے سی ایم اے کو رواں برس نئی قانونی اختیارات حاصل ہوئے ہیں۔
سی ایم اے کا کہنا ہے کہ برطانیہ کا ’نیا ڈیجیٹل مارکیٹس مسابقتی نظام‘ جدت اور ترقی کے مواقع پیدا کرنے میں مدد دے سکتا ہے، کیونکہ یہ نظام ڈیجیٹل مارکیٹس میں مسابقت کو فروغ دیتا ہے اور برطانوی صارفین و کاروباروں کو غیر منصفانہ یا نقصان دہ طریقوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ یہ اقدام برطانیہ میں کاروباروں اور صارفین دونوں کے لیے نمایاں اثرات کا باعث بن سکتا ہے۔
گوگل کے سینئر ڈائریکٹر برائے مسابقت اولیور بیتھل نے کہا کہ ہمیں تشویش ہے کہ سی ایم اے کی تجاویز کا دائرہ بہت وسیع اور غیر واضح ہے اور شواہد کی عدم موجودگی میں مختلف قسم کی مداخلتوں پر غور کیا جارہا ہے۔


مشہور خبریں۔
ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کا سب سے بڑا وار
?️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر
اگست
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے سے پی ٹی آئی کے مؤقف کو تقویت ملی ہے۔
?️ 23 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور شاہ محمود قریشی نے
اپریل
سیاسی جماعتوں کا انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا خیرمقدم
?️ 3 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں نے عام انتخابات کی
نومبر
وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو
?️ 6 فروری 2022بیجنگ(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کی
فروری
سعودی عرب کی قید میں بے گناہ فلسطینی اور اردنی شہریوں کی سخت سزاؤں کے بارے میں اہم تفصیلات سامنے آگئیں
?️ 13 اگست 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب کی قید میں بے گناہ فلسطینی اور
اگست
ایرانی صدر کی مشکل وقت میں پاکستان کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پیشکش
?️ 29 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف
اگست
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس؛ یاسمین راشد سمیت 9ملزموں کو10 سال قید، شاہ محمود بری
?️ 22 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی شیرپاؤ پل
جولائی
اسرائیلی فوج خوفناک حالات کی تیاری میں
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج اس ڈیٹا بیس پر بڑے پیمانے پر سائبر
دسمبر