🗓️
سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی ’گوگل‘ نے تقریبا 10 سال بعد اپنے نام میں موجود انگریزی کے لفظ ’جی‘ کا ڈیزائن تبدیل کردیا۔
گوگل کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق کمپنی نے چند دن قبل گوگل کے لفظ جی کا ڈیزائن تبدیل کیا اور ترتیب وار تمام صارفین کی تمام ڈیوائسز میں لوگو جلد تبدیل ہوجائےگا۔
ابتدائی طور پر گوگل کے لوگو میں آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کی ڈیوائسز میں تبدیلی کی گئی ہے، تاہم جلد ہی کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ سمیت تمام صارفین کے لوگو بھی تبدیل ہوجائیں گے۔
گوگل کے لوگو میں بظاہر کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی اور لوگو کے رنگ اور فونٹ بھی پرانے لوگو اور فونٹس سے ملتے جلتے ہیں، تاہم ’جی‘ لفظ میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
گوگل کا لفظ ’جی‘ آئی او ایس، اینڈرائیڈ اور ڈیسک ٹاپ صارفین کو مختلف نظر آئے گا۔
گوگل کی جانب سے لوگو کے لفظ ’جی‘ میں 10 سال بعد تبدیلی کی گئی ہے، اس سے قبل 2015 میں کمپنی نے اپنے لوگو کا ڈیزائن تبدیل کیا تھا۔
گوگل کا آغاز 1998 میں ہوا تھا اور اب اس کی عمر 27 سال ہوچکی ہے، گزشتہ تین دہائیوں کے دوران گوگل نے متعدد بار اپنے لوگو کا ڈیزائن تبدیل کیا، تاہم لوگو میں بڑی نہیں بلکہ انتہائی چھوٹی تبدیلیاں کی جاتی رہی ہیں۔
آخری دس سال میں گوگل نے اپنے لوگو کے کلرز سمیت اپنی دوسری پروڈکٹس جیسا کہ گوگل کروم، فوٹوز، میپ، جی میل اور دوسرے پلیٹ فارمز کے لوگوز کو بھی تبدیل کیا ہے اور اب کمپنی نے گوگل کے انگریزی لفظ ’جی‘ کے ڈیزائن میں تبدیلیاں کردیں، تاہم ابھی تمام صارفین کی ڈیوائسز میں لفظ تبدیل نہیں ہوا۔
مشہور خبریں۔
سعودی وزیر خارجہ کا ایران پر ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
🗓️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر ایران پر جوہری معاہدے
ستمبر
امریکہ اپنے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کرنے کے لیے تیار ہے: بائیڈن
🗓️ 13 مئی 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ
مئی
اسلام آباد کو مثالی شہر بنانے کا وقت آگیا ہے
🗓️ 4 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ معاشی
جون
جاپان نے 57 شخصیات اور 6 روسی کمپنیوں پر پابندیاں لگائیں
🗓️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: یوکرین کی موجودہ صورتحال کے بہانے جاپانی حکام نے روسی
جولائی
پاکستان بھارت سمیت اپنے تمام ہمسایہ ممالک سے پر امن مذاکرات چاہتا ہے
🗓️ 22 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے سیاچن گلیشئر سے فوجیں واپس بلانے
جنوری
5ہزار دن برزخ میں؛صیہونی جیلوں کی کہانی فلسطینی قیدی کی زبانی
🗓️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے تھے اور آخر کار
جنوری
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
🗓️ 19 مارچ 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان
مارچ
مصر نے اپنے پہلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر شروع کی
🗓️ 20 جولائی 2022سچ خبریں: روسی کمپنی Ros Atom نے آج بدھ کو مصر
جولائی