?️
کیلیفورنیا: (سچ خبریں) ایلون مسک کے خیال میں اے آئی کے شعبے میں ان کی کمپنی کو اوپن اے آئی یا کسی امریکی کمپنی سے نہیں بلکہ چینی کمپنیوں سے سخت مسابقت کا سامنا ہوگا۔
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ایکس اے آئی نامی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کمپنی کے مالک بھی ہیں، وہ اکثر ایکس (ٹوئٹر) پر ایکس اے آئی کے گروک 4 چیٹ بوٹس کے فیچرز کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں۔
اس کمپنی کو ایلون مسک نے اوپن اے آئی کے مقابلے پر متعارف کرایا تھا اور 2023 میں گروک چیٹ بوٹ کو پیش کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ اے آئی کی تربیت کے لیے سپر کمپیوٹر بھی تیار کیے گئے۔
انہوں نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ ایکس اے آئی بہت جلد گوگل کے ساتھ ہر کمپنی کو پیچھے چھوڑ دے گی، جس کے بعد وہ گوگل کو بھی پیچھے چھوڑ کر آگے نکل جائے گی ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ چینی کمپنیاں سخت ترین حریف ہیں، کیونکہ انہیں امریکا کے مقابلے میں بہت زیادہ بجلی دستیاب ہے جبکہ وہ ہارڈ وئیر تیار کرنے کے حوالے سے بہترین ہیں۔
واضح رہے کہ چین کی جانب سے حالیہ برسوں میں خلائی ٹیکنالوجی، روبوٹیکس اور اے آئی کے شعبوں میں کافی پیشرفت کی گئی ہے، چینی الیکٹرک وہیکل کمپنیاں ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کو سخت ٹکر دے رہی ہیں، اسی طرح اے آئی کے شعبے میں چینی کمپنی ڈیپ سیک بہت تیزی سے ابھر کر سامنے آئی ہے۔


مشہور خبریں۔
آئرلینڈ اور اسپین فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے تیار
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے برسلز میں یورپی یونین کے
مارچ
کیا مغرب بتدریج طالبان حکومت کے ساتھ اتحاد کر رہا ہے؟
?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق مغربی ممالک روایتی طور پر طالبان کے
مارچ
گوگل موبائل سرچ اب پہلے سے زیادہ بہتر
?️ 26 جنوری 2021گوگل کی جانب سے موبائل سرچ کے ویژول ری ڈیزائن کو متعارف کرانے کا
جنوری
فرانسیسی کسانوں کا ایک حالیہ مطالبہ
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:فرانس میں حکومت کی جانب سے کسانوں کو دی جانے والی
جنوری
امریکہ یورپ کو توانائی کے بحران سے نہیں بچا سکتا: فنانشل ٹائمز
?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: انگریزی اخبار فنانشل ٹائمز نے لکھا ہے کہ امریکہ تیل
ستمبر
بغداد ایئرپورٹ کے اندر فائرنگ واقعہ کی حقیقت کیا ہے؟
?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے اتوار کے روز بعض
اگست
سامرا، عراق میں داعش کے خطرناک ترین مرکز کی تباہی
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: عراق کے صوبہ صلاح الدین کے سیکورٹی اہلکار نے زور دیتے
مئی
مغربی کنارے میں صیہونیوں کے ہاتھوں 13 فلسطینی گرفتار
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں متعدد دیگر فلسطینیوں کی
فروری