ایلون مسک دماغی امپلانٹس کی انسانی جانچ شروع کرنے کے قریب

ایلون مسک دماغی امپلانٹس کی انسانی جانچ شروع کرنے کے قریب

?️

نیویارک(سچ خبریں)ارب پتی بزنس مین ایلون مسک کے تعاون سے قائم امریکی نیورو ٹیکنالوجی فرم نیورا لنک نے کلینکل ٹرائلز کے لیے کلیدی ملازمین کو بھرتی کرنا شروع کر دیا ہے مسک اور ان کے نیورالنک پارٹنرز نے 2016 میں دماغی چپس تیار کرنے کے لیے کمپنی کی بنیاد رکھی اب  وہ اپنے دماغی امپلانٹس کی انسانی جانچ شروع کرنے کے قریب تر ہیں۔

کمپنی نے کلینیکل ٹرائل ڈائریکٹر اور کلینیکل ٹرائل کوآرڈینیٹر کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اشتہارات بھی شائع کروا دیے ہیں۔اشتہارات میں لکھا گیا ہے کہ عملہ "کچھ جدید ترین ڈاکٹروں اور اعلیٰ انجینئرز کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور ساتھ ہی نیورالنک کے پہلے کلینیکل ٹرائل کے شرکاء کے ساتھ کام کریں گے۔

ایلون مسک، جو 256 بلین ڈالر کی دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ 2022 میں کسی بھی وقت نیورالنک دماغی چپس انسانوں میں لگائے جانے کی توقع رکھتے ہیں۔تاہم امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی جانب سے دماغی چپ کی جانچ کے ان منصوبوں کی منظوری باقی ہے۔

مسک اور ان کے نیورالنک پارٹنرز نے 2016 میں دماغی چپس تیار کرنے کے لیے کمپنی کی بنیاد رکھی تھی جو انسانوں کو کمپیوٹر سے جوڑتی ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ امپلانٹس مفلوج افراد کو اپنے دماغ سے اسمارٹ فون جیسے آلات کو کنٹرول کرنے کے قابل بنائیں گے۔انہیں توقع ہے کہ ایک بار جب انسانی جانچ کا آغاز ہو گا تو مزید پیشرفت سے نیوران کے درمیان سگنلز کو  پل کر کے کئی جسمانی معذوریوں کا حل بھی شامل ہے۔

کمپنی نے گذشتہ اپریل میں بندر کو اپنے دماغ کیساتھ گیم کھیلتے دکھایا تھا۔نیورالنک پہلے ہی ایک مکاک بندر اور سور کے دماغ میں اپنی چپس کا تجربہ کر چکا ہے۔ کمپنی نے گزشتہ برس اپریل میں ایک بندر کو اپنے دماغ کے ساتھ ویڈیو گیم کھیلتے ہوئے دکھایا تھا۔

مسک نے پچھلے مہینے وال سٹریٹ جرنل کے سی ای او کونسل سربراہی اجلاس میں کہا تھا کہ پہلے انسانی ٹیسٹ ریڑھ کی ہڈی کی شدید چوٹوں والے لوگوں پر ہوں گے۔انہوں نے کہا، "ہمارے پاس نیورالنک کے ساتھ ایک موقع ہے کہ ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ کی وجہ سے پورے مفلوج جسم کو فعال کر لیں۔

مشہور خبریں۔

شام کی سعودی عرب میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کی تیاری

?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغغ نے اس ملک کی خارجہ کے ایک ٹیکنیکل

یمن کی اسرائیل کے خلاف بے مثال کامیابی؛صیہونی اخبار کا اعتراف

?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار معاریو نے اعتراف کیا ہے کہ یمن کی

نیتن یاہو کو سکیورٹی حکام کا انتباہ

?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی سکیورٹی حکام نے قابض وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو

ریاض-واشنگٹن کے درمیان نئےدفاعی معاہدے

?️ 11 جون 2024سچ خبریں: بائیڈن حکومت ارستان کے ساتھ اپنا دفاعی معاہدہ مکمل کر رہی

یہ چاہتے ہیں عمران خان وکلا ءسے کیسز کی مشاورت نہ کرسکیں،توہین ہماری نہیں عدالت کی ہو رہی ہے،علیمہ خان

?️ 18 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ

عرب لیگ کے بیان پر حماس کا شدید ردعمل

?️ 21 فروری 2025 سچ خبریں:حماس کے ترجمان نے فلسطینی عوام کے مفادات کو اولین

سعودی شہزادے کو ملکہ کی آخری رسومات میں شرکت کی دعوت متنازعہ

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانیہ کی جانب سے سعودی عرب کے ولی عہد اور ڈی

اوپن بیلٹ آرڈیننس ہوا جاری، بیلٹ پیپر قابل شناخت ہے

?️ 7 فروری 2021اسلام آ باد ( سچ خبریں ) سینیٹ الکشن کے لئے اوپن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے