🗓️
سچ خبریں: ایرانی حکومت کی جانب سے آئی فون 14، 15 اور 16 ماڈلز کی درآمد پر پابندی ہٹانے کے بعد بہت جلد ایران میں نئے ماڈلز کے آئی فونز دستیاب ہوں گے۔
ایران میں آئی فون کے نئے ماڈلز پر پابندی 2023 میں لگائی گئی تھی تاہم ایرانی وزیر مواصلات نے کہا ہے کہ حکام نے نئے ماڈلز کی رجسٹریشن کی اجازت دے دی ہے۔
ایرانی مواصلاتی وزیر ستار ہاشمی نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پیغام میں کہا کہ ایرانی مارکیٹ میں نئے آئی فون ماڈلز کے مسئلے کو حل کردیا گیا ہے اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مسئلے کو حل کرنے کے لیے وزارت مواصلات کی کوششوں کو سراہا ہے۔
تاہم ستار ہاشمی نے آئی فون کی درآمدی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔
2023 میں آئی فون کے نئے ماڈلز کی درآمد پر پابندی کے بعد ایران میں آئی فون 13 اور پرانے ماڈل کی مانگ بہت بڑھ گئی تھی۔
ایران میں آئی فون نوجوانوں میں ایک اسٹیٹس علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
پابندی کے دوران ایران میں آئی فون 14، 15 یا کوئی بھی لایا گیا نیا ماڈل ایران کے سرکاری نیٹ ورک کے استعمال کے ایک مہینے بعد کام کرنا چھوڑ دیتا ہے، جبکہ سیاحوں کو ایک ماہ تک ممنوعہ ماڈل کے آئی فون استعمال کرنے کی اجازت ہے۔
نئے ماڈل کے آئی فون پر پابندی کے بعد ایرانی مارکیٹ میں پرانے آئی فونز کی ایک نئی مارکیٹ وجود میں آئی تھی جس کی وجہ سے ان ماڈلز کی مانگ کے ساتھ قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آئی فون کی درآمد ایران میں ایک طویل عرصے سے متنازع مسئلہ رہا ہے، ایرانی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق پابندی سے قبل ایران کے 4.4 ارب ڈالر موبائل مارکیٹ کا ایک تہائی آئی فون کی درآمد پر مشتمل تھا۔
خیال رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے 2020 میں آئی فون کی درآمد پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ موبائل فونز امریکی پرتعیش اشیا میں سے ہیں۔
علاوہ ازیں دوسری غیر ملکی کمپنیوں کے موبائل فونز بشمول موٹرولا، سیمسنگ، نوکیا اور ہواوے، آئی فون کے مقابلے میں ایران میں بڑی آسانی سے بڑی تعداد میں دستیاب ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکی رکن کانگریس نے مسلم نمائندہ کی توہین پرمانگی معافی
🗓️ 27 نومبر 2021سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے کٹر حامی ریپبلکن قانون ساز لوریٹ ببرٹ نے
نومبر
ہڑتال کے باعث برطانوی ریلوے کا نظام مفلوج
🗓️ 15 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی ریلوے ورکرز کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین کے رہنما
مئی
غزہ میں موجود صیہونی قیدی ایک بار پھر نیتن یاہو کے لیے درد سر
🗓️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک اخبار نے صیہونی حکومت کے وزیر
ستمبر
سوویت یونین کے آخری رہنما میخائل گورباچوف کا انتقال ہوا
🗓️ 31 اگست 2022سچ خبریں: روسی میڈیا نے بدھ کی صبح اطلاع دی کہ
اگست
ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
🗓️ 13 فروری 2022سچ خبریں:ٹرمپ کے ایرنی ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ طور پر نکل جانے
فروری
عید پر لاک ڈاؤن سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
🗓️ 10 مئی 2021لاہور (سچ خبریں)کورونا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے عید سے
مئی
سندھ وزیر اعلی نے کورونا کے خطرے سے خبردار کر دیا
🗓️ 12 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان میں کورونا کی نئی قسم نے قدم رکھ لیا
دسمبر
کویت کا صیہونی مخالف نیا اقدام
🗓️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:ایک کویتی وفد نے صیہونی وفد کی موجودگی کی وجہ سے
مارچ