?️
نیویارک (سچ خبریں)ایئر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کرنے کی غرض سے امریکی سائنس دانوں نے ایک اہم کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایسا پینٹ تیار کرلیا ہے جس کی مدد سے گھر یا دفتر میں ایئر کنڈیشنر لگانے کی ضرورت ہی ختم ہوجائے گی یہ پینٹ سورج کی روشنی کو عمارت کی دیوار سے پلٹا کر انہیں گرم ہونے سے بچا سکے گا۔
پورڈیو یونیورسٹی کے انجنیئرز کی جانب سے ایسا منفرد و انوکھا رنگ تیار کیا گیا ہے جو سورج کی روشنی کو عمارت کی دیوار سے پلٹا کر انہیں گرم ہونے سے بچا سکے گا۔یہ رنگ 98.1 فیصد سولر ریڈ ایشن کو ریفلیکٹ کرسکتا ہے جبکہ انفراریڈ حرارت کو بھی خارج کرتا ہے جس کے باعث رنگ کے نیچے موجود سطح بغیر بجلی کے ٹھنڈی ہوجاتی ہے۔
دنیا کے سفید ترین پینٹ کو تیار کرنے میں ماہرین کو 7 سال کا عرصہ لگا ہے جسے موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کےلیے بنایا گیا تھا تاہم اب اسے گینز بک میں شامل کرلیا گیا ہے۔اس سفید پینٹ سے ایک ہزار اسکوائر فٹ رقبے کو کور کرنے سے اتنی کولنگ ہوئی جو 10 کلو واٹس پاور کے برابر سمجھی جاسکتی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دیگر پینٹ سورج کی روشنی کو سولر ریڈ ایشن کو 80 سے 90 فیصد تک ریفلیکٹ کرتے ہیں لیکن ان میں رنگ کے نیچے موجود سطح کو ٹھنڈا کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔امریکی ماہرین نے اس پینٹ میں کیمیائی مرکب بریم سالفٹ اور بریم اسفالٹ کے مختلف حجم کے ذرات کا استعمال کیا ہے۔
محققین کو توقع ہے کہ یہ رنگ مستقبل میں گھروں، چھتوں، گاڑیوں اور شاہراؤں پر استعمال ہوگا جس سے عمارات میں بہت زیادہ توانائی استعمال کرنے ایئر کنڈیشنر سے نجات حاصل کرلے گی۔


مشہور خبریں۔
ٹائم میگزین کے پرسن آف دی ائیر کا اعزاز غزہ کے صحافیوں اور ڈاکٹرز کو دینا چاہیے، عثمان خالد بٹ
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: شہرہ آفاق امریکی جریدے ٹائم میگزین کی جانب سے امریکی
دسمبر
تائیوان چین کا تائیوان ہے:چینی وزیر دفاع
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:چین کے وزیر دفاع نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں
اگست
پاکستان میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا
?️ 21 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ملک کو ایک اہم کامیابی نصیب ہوئی ہے ،
فروری
بین الاقوامی امن و سلامتی کو کس سے خطرہ ہے؟
?️ 23 جنوری 2022سچ خبریں: انتونیو گوٹیرس اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے جمعہ کو
جنوری
شہداء ہمارا فخر ہیں
?️ 25 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر
مارچ
شہباز گل کا اہم بیان،وزیر اعظم میں کورونا وائرس کی علامات شدید نہیں ہیں
?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز
مارچ
عمران خان نے پی ڈی ایم پر بات کرنے روک دیا
?️ 6 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو پی ڈی
اپریل
نادرا کا پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں بڑی اپڈیٹ متعارف کرانے کا اعلان
?️ 26 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے
جولائی