🗓️
سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی اوپو نے اپنی سیریز فائنڈ کا نیا فون 8 ایکس متعارف کرادیا، جسے قیمت کے حوالے سے قدرے مہنگا قرار دیا جا رہا ہے۔
چینی کمپنی کی جانب سے متعارف کردہ ’اوپو: فائنڈ 8 ایکس‘ کو چار بیک اور ایک سیلفی کیمرا کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
فون کو 8-6 انچ اسکرین اور دو اضافی شارٹ کٹ بٹنز کے ساتھ متعارف کرایا گیا، اس میں طاقتور 6 ہزار 100 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔
فون کو 100 واٹ کے فاسٹ چارجر جب کہ 50 واٹ کے وائرلیس چارجر اور 10 واٹ کے ریورس لیس چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
اینڈرائیڈ 15 کے حامل کلرز او ایس 15 آپریٹنگ سسٹم میں پیش کردہ فون کو 12 اور 16 جی بی ریم جب کہ 256 اور 512 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
فون کے بیک پر چاروں کیمرے پچاس پچاس میگا پکسل کے دیے گئے ہیں جب کہ فرنٹ پر 32 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے جب کہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کے کیمرا کی ٹیکنالوجی اپگریڈ کردی گئی ہے۔
فون میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز کے ٹولز بھی دیے گئے ہیں جب کہ اس میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔
کمپنی کے مطابق 12 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت پاکستانی ڈھائی لاکھ روپے جب کہ 16 جی بی ریم اور 512 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت پاکستانی 2 لاکھ 70 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فون کو پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کرتے وقت اس کی قیمت میں مزید کمی کی جائے گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
مشہور خبریں۔
جدید غباروں کےذریعہ 5 ممالک پر تل ابیب کی جاسوسی
🗓️ 29 مئی 2023سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صہیونی فوج اردن،
مئی
فوجی اہلکار کے تل ابیب سے رباط کے سفر کے خلاف مغرب کا احتجاج
🗓️ 19 جولائی 2022سچ خبریں: صہیونی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کا دورہ
جولائی
سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد
🗓️ 23 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت قائم خصوصی
اکتوبر
سلامتی کونسل غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام روکنے میں ناکام کیوں؟
🗓️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ جنگ کے دوران سلامتی کونسل کی غیر موثریت اور
دسمبر
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
🗓️ 26 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے سٹاک
اپریل
تحریک انصاف الیکشن کیسے لڑیگی،سینیٹر ہمایوں مہمند نے پلان سی بتا دیا
🗓️ 16 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی پلاننگ کیا ہو
جنوری
سجل علی نے میڈم نور جہاں کی گائی غزل گنگا کر مداحوں کے دل جیت لیے
🗓️ 26 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ سجل علی نے میڈم نور جہاں کی
فروری
فرانس سے 7 سعودی نوجوانوں کو بچانے کی درخواست
🗓️ 16 جون 2023سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے کہا کہ وہ
جون