انفینکس نے زیرو 30 کی قیمت کم کرکے پاکستان میں پیش کردیا

🗓️

سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی انفینکس کی جانب سے گزشتہ ماہ ستمبر کے آغاز میں متعارف کرائے گئے فون ’زیرو 30 فائیو جی‘ کو پاکستان میں بھی پیش کردیا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی نے فون کو پاکستان میں متعارف کراتے ہوئے اس کی قیمت بھی کم کردی اور ایک ہی ماہ میں 10 ہزار روپے کے قریب اس کی قیمت کم کی گئی۔

’انفینکس زیرو 30 فائیو جی‘ کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں 50 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا، جس کے سینسر بھی اپ گریڈ کردیے گئے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ فون ولاگز کے لیے اب تک کا سب سے بہترین فون ہے، جس سے کوئی بھی سوشل میڈیا انفلوئنسر شاندار ولاگز بنا سکتا ہے۔

اسی طرح فون کے بیک پر بھی تین کیمرے دیے گئے ہیں اور کیمروں کے میگا پکسل بڑھانے سمیت ان کے سینسرز کو بھی اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔

’انفینکس: زیرو 30 فائیو جی‘ کے بیک پر 108 میگا پکسل کا مین کیمرا دیا گیا ہے جب کہ دوسرا 13 جب کہ تیسرا 2 میگا پکسل کا کیمرا ہے۔

اسی طرح فون کے فرنٹ پر دیے گئے 50 میگا پکسل کیمرے کے سینسرز کو بھی اپگریڈ کردیا گیا ہے۔

فون کی اسکرین 6.87 انچ رکھی گئی ہے جب کہ پانچ ہزار ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ اس میں 68 واٹ کا چارجر دیا گیا ہے۔

فون میں اینڈرائیڈ 13 کا آپریٹنگ سسٹم جب کہ اوکٹاکور کا سی پی یو دیا گیا ہے۔

’انفینکس: زیرو 30 فائیو جی‘ کو 8 اور 12 جی بی ریم جب کہ 256 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر فیچر بھی دیے گئے ہیں اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس میں سیکیورٹی فیچرز کو اپگریڈ کردیا گیا ہے۔

کمپنی نے فون میں بہترین ٹیکنالوجی کے حامل کیمرے استعمال کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

فون کو ابتدائی طور پر گزشتہ ماہ یورپ میں متعارف کرایا گیا تھا لیکن اب اسے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا گیا۔

پاکستان میں اسے متعارف کرائے جانے کے موقع پر کمپنی کی جانب سے ایونٹ بھی منعقد کیا گیا، جس میں معروف شوبز شخصیات اور ولاگرز نے بھی شرکت کی۔

کمپنی نے ستمبر میں اسے متعارف کراتے وقت اس کے 12 جی بی ریم اور 256 جی بی ماڈیول کی قیمت پاکستانی ایک لاکھ 8 ہزار روپے تک بتائی تھی۔

لیکن اب کمپنی نے اسے پاکستان میں ایک لاکھ روپے سے بھی کم قیمت میں فروخت کے لیے پیش کردیا جب کہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت اس سے بھی کم رکھی گئی ہے۔

مجموعی طور پر فون کو پاکستان میں متعارف کراتے وقت اس کی قیمت میں 8 سے 10 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں دوبارہ لاک ڈاون نافذ

🗓️ 15 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) ملک بھر میں ایک جانب سے  کورونا کی شرح

غزہ پر صیہونیوں کی بمباری

🗓️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:غزہ پر صیہونی جنگی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی ہے۔ اسرائیلی

ہیومن رائٹس واچ کی سعودی عرب کے جبر کے حوالے سے بائیڈن کی خاموشی پر تنقید

🗓️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ایک رپورٹ میں سعودی عرب میں

جو بائیڈن کا آرمینیائی قوم کے قتل عام کے حوالے سے اہم اعلان، ترکی نے امریکا پر بڑا الزام عائد کردیا

🗓️ 25 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے سلطنت عثمانیہ کی افواج

پی ٹی آئی کے 8 اراکین اسمبلی کا جسمانی ریمانڈ کالعدم، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

🗓️ 13 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی

سام سنگ نے ’اے‘ سیریز کے فون پیش کردیے

🗓️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے جنوبی کوریا کی ملٹی نیشنل کمپنی

نابلس اورجنین میں شوٹنگ آپریشن میں صیہونیوں کے ساتھ استقامت کا تصادم

🗓️ 8 فروری 2023سچ خبریں:مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ جنین کے شمال مشرق میں

ہم قانونی طور پر روسی املاک کو ضبط نہیں کر سکتے: امریکی وزیر خزانہ

🗓️ 19 مئی 2022سچ خبریں:  امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن کا کہنا ہے کہ یوکرین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے