🗓️
سچ خبریں: شل شیئرنگ ایپلی کیشن ’انسٹاگرام‘ کے ڈائریکٹ میسجز میں ایک دلچسپ فیچر کی آزمائش شروع ہوگئی ہے جس کے تحت آپ اپنے دوست کا میسج اس کے علم میں لائے بغیر دیکھ سکتے ہیں۔
میٹا کے بانی مارک زکر برگ نے اپنے انسٹاگرام براڈکاسٹ چینل پر اعلان کیا کہ وہ انسٹاگرام ڈائریکٹ میسجز پر ریڈ رسیٹس Read Receipts کو ٹرن آف کرنے کے فیچر کی آزمائش کر رہے ہیں۔
ریڈ رسیٹس کا مطلب ہے کہ جب آپ اپنے دوست کو انسٹاگرام پر میسج بھیجتے ہیں اور جب آپ کا دوست وہ میسج پڑھتا ہے تو آپ کو معلوم ہوجاتا ہے کہ اس نے آپ کا پیغام پڑھ لیا ہے۔
یہ بالکل واٹس ایپ بلیو ٹک کی طرح کام کرتا ہے، فرق صرف یہ ہے کہ واٹس ایپ پر بلیو ٹک کی وجہ سے معلوم ہوجاتا ہے کہ آپ کا میسج پڑھا جاچکا ہے جبکہ انسٹاگرام پر Seen now یا صرف Seen لکھا ہوتا ہے۔
تاہم اب انسٹاگرام پر دوسرے صارف کو علم میں لائے بغیر آپ اس کا میسج دیکھ سکتے ہیں اور آپ میسج بھیجنے والے کو اس بات سے لاعلم رکھ سکتے ہیں کہ آپ نے اس کا میسج پڑھ لیا ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ کسی دوست کے بھیجے گئے میسج کو پڑھنے کے باوجود Seen نمودار نہ ہو تو آپ سیٹنگز میں اکاؤنٹ اور پھر پرائیویسی میں جائیں اور وہاں ریڈ ریسیٹس کے باکس پر موجود چیک کو ختم کردیں۔
مگر کیا آیا آپ کے لیے بھی یہ جاننا ممکن ہوگا کہ آپ کے دوست نے کب آپ کے میسج کو پڑھا، اس حوالے سے وضاحت نہیں دی گئی۔
یہ فیچر گروپ چیٹس میں شیئر کیے گئے میسجز اور میڈیا فائلز پر کام کرے گا یا نہیں اس حوالے سے بھی مارک زکر برگ نے وضاحت نہیں دی۔
یہاں یہ بات یاد رکھیں کہ ابھی اس فیچر کی صرف آزمائش جاری ہے، اس فیچر کو تمام صارفین کے لیے پیش نہیں کیا گیا۔
مارک زکر برگ کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ فیچر کب تک متعارف کروایا جائے گا تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ یہ فیچر اگلے ایک ماہ کے اندر عام صارفین کے لیے متعارف ہوجائے گا۔
مشہور خبریں۔
امریکہ یوکرین کے فوجی حل پر اصرار کرنا بند کرے: چین
🗓️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ
اپریل
متحدہ عرب امارات اور ترکی کے تعلقات کی بحالی لیکن اب کیوں؟
🗓️ 29 نومبر 2021سچ خبریں:تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور ترکی کے
نومبر
ٹرمپ کی رہائش گاہ سے ملنے والی دستاویزات کا سعودی ایٹمی پروگرام میں کیا تعلق ہے؟
🗓️ 15 اگست 2022سچ خبریں:متعدد امریکی صحافیوں نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کی رہائش گاہ
اگست
مسئلہ فلسطین ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے:یمنی رہنما
🗓️ 24 اگست 2022سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے اس بات پر
اگست
آرمی چیف سے مختلف ممالک کے سفیروں نے ملاقات کی
🗓️ 12 اگست 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مختلف ممالک
اگست
قومی یوم مزاحمت پر یمنیوں کے وسیع پیمانے پر مظاہرے
🗓️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:یمنیوں نے اس ملک کے صوبوں کے مرکزی چوکوں میں وسیع
مارچ
عالمی برادری تنازعہ کشمیر کو حل کرانے کے لیے فوری مداخلت کرے : مسرت عالم بٹ
🗓️ 11 دسمبر 2024نئی دہلی: (سچ خبریں) بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظر
دسمبر
امریکہ لبنان کا تیل اور گیس نکالنے کی راہ میں رکاوٹ
🗓️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے کہا کہ امریکہ لبنان کو
جنوری