🗓️
سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے آن لائن بدسلوکی، دھمکیوں اور ڈیجیٹل ہراسمنٹ کو روکنے کے لیے اب تک کا بہترین فیچر متعارف کرادیا۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق انسٹاگرام پر ’لمٹس‘(limits) نامی ایسا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے تحت صارفین کی پوسٹس پر صرف وہی لوگ کمنٹس کرسکیں گے جو ان کی کلوز فرینڈ لسٹ میں شامل ہوں گے۔
مذکورہ فیچر کے تحت انجان لوگ یا فالوورز بھی ڈائریکٹ میسیج (ڈی ایم) بھی نہیں بھیج پائیں گے اور اگر انہوں نے میسیجز بھیج بھی دیے تو وہ وصول کرنے والے کو نظر نہیں آئیں گے اور بھیجنے والے کو اس بات کا احساس بھی نہیں ہوگا کہ ان کا میسیج دیکھا گیا یا نہیں؟
اس زبردست فیچر کے تحت اگرچہ ہر کوئی پوسٹس پر کمنٹ کرنے کا اہل ہوگا لیکن ’لمٹس‘(limits) کے فیچر کے تحت پوسٹ کرنے والے شخص کو صرف ان افراد کے کمنٹس ہی پڑھنے میں آئیں گے جو ان کی کلوز فرینڈ لسٹ میں شامل ہوں گے۔
فیچر کے تحت اگر کوئی بھی فالوور کسی بھی پوسٹ پر کمنٹ کرے گا تو وہ پوسٹ کرنے والے کو نظر نہیں آئے گا اور نہ کمنٹ کرنے والا اس بات سے آگاہ ہوگا کہ ان کا کمنٹ پڑھا گیا یا نہیں یا پھر ان کا کمنٹ کسی کو نظر آ رہا ہے یا نہیں؟
انسٹاگرام منتظمین کے مطابق اگرچہ مذکورہ فیچر نوجوان صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے تاکہ وہ بدسلوکی اور تضحیک سے محفوظ رہ سکیں لیکن اس زبردست فیچر کو ہر کوئی استعمال کر سکتا ہے۔
انسٹاگرام پر پہلے بھی اس طرح کا فیچر موجود ہے کہ صارف چاہے تو اپنی پوسٹ کو محدود کردے لیکن نئے فیچر کے تحت پوسٹ محدود نہیں ہوگی بلکہ اس پر کیے جانے والے کمنٹس خود بخود پوسٹ کرنے والے کے لیے محدود ہوجائیں گے، انہیں صرف اپنے دوستوں اور کلوز فرینڈ لسٹ میں شامل افراد کے کمنٹس ہی نظر آئیں گے، باقیوں کے کمنٹس وہ نہیں دیکھ پائے گا۔
مشہور خبریں۔
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
🗓️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر
مارچ
امریکہ عقل سے کام لے تو مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں:ایران
🗓️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے اگر امریکہ حقیقت پسندی
جولائی
میکرون نے انسانی حقوق کے مسائل پر غور کیے بغیر بن سلمان کی میزبانی کی
🗓️ 28 جولائی 2022سچ خبریں: آج جمعرات کو فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون پیرس میں بات
جولائی
بائیڈن کا شمالی کوریا کے رہنما کو پیغام: ہیلو
🗓️ 23 مئی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن جنوبی کوریا کے دورے کے آخری
مئی
سعودی عرب میں 3 افراد کو پھانسی
🗓️ 12 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے دہشت گردی کی کاروائیوں میں
جون
پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق
🗓️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون
ستمبر
کیا یوکرین بنے گا دوسرا افغانستان
🗓️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی ایوان نمائندگان میں
اپریل
سول ایوی ایشن کا آڈٹ، عالمی ہوابازی تنظیم کی ٹیم رواں ماہ پاکستان آئے گی
🗓️ 15 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او)
جنوری