امریکی فوج نے جدید ہتھیاروں میں معاونت کے لیے اوپن اے آئی سے معاہدہ کرلیا

?️

سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع نے چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی اوپن اے آئی سے 20 کروڑ ڈالر کا معاہدہ کرلیا تاکہ آرٹیفشیل انٹیلی جنس (اے آئی) کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال میں لایا جا سکے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق معاہدے کے تحت اوپن اے آئی ادارہ ایسے جدید اے آئی نمونے تیار کرے گا جو جنگی محاذ اور انتظامی امور میں اہم قومی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے میں امریکی فوج کو مدد فراہم کریں۔

امریکی محکمہ دفاع وہ پہلا ادارہ بن گیا، جس نے اوپن اے آئی کے ساتھ فوجی ہتھیاروں کو جدید کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

اوپن اے آئی کے مطابق وہ معاہدے کے تحت یہ ظاہر کرے گا کہ جدید ترین اے آئی کس طرح سرکاری کاموں کو بہت بہتر بنا سکتی ہے، مثلا اے آئی کس طرح فوجی اہلکاروں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے سمیت سائبر دفاع کے نظام کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کر سکتی ہے۔

اے آئی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیاں جیسا کہ میٹا، اوپن اے آئی اور پالینٹیر (Palantir) جو امریکی کاروباری شخص پیٹر تھیئل (Peter Thiel) کی قائم کردہ دفاعی ٹیک کمپنی ہے، اب امریکی فوج کو اپنی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی دوڑ میں شامل ہو چکی ہیں۔

پیٹر تھیئل ایک قدامت پسند ٹیک ارب پتی ہیں جن کا سیلیکون ویلی میں دائیں بازو کے رجحانات کو فروغ دینے میں نمایاں کردار رہا ہے۔

گزشتہ سال کے آخر میں اوپن اے آئی اور دفاعی ٹیکنالوجی کی ایک اور کمپنی Anduril Industries نے بھی ایک شراکت داری کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد سیکیورٹی مشنز کے لیے اے آئی حل تیار کرنا اور انہیں استعمال میں لانا تھا۔

امریکی محکمہ دفاع نے اوپن اے آئی کے ساتھ ایک ایسے وقت میں فوجی طاقت کو اے آئی کے ذریعے بڑھانے کا معاہدہ کیا ہے جب کہ امریکا کے سب سے بڑے اتحادی ملک اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ جاری ہے اور امریکا بلاواسطہ مذکورہ جنگ میں مداخلت کے عندیے بھی دے چکا ہے۔

مشہور خبریں۔

یوکرینی صدر کا روسی صدر کے نام خط؛ جنگ کے خاتمے کی پیشکش

?️ 5 جون 2026سچ خبریں:یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو خط

الیکشن کمیشن نے رانا ثناء اللہ اور اویس لغاری پر کسا شکنجہ

?️ 6 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) لیگی رہنما رانا ثناءاللہ اور اویس لغاری کی انتخابی

وزیراعظم عمران خان نے5ارب روپے کی امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے

?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان بین الوزارتی رابطہ سیل (AICC) نومبر 2021 میں

امریکی تسلط، یک قطبی دنیا اور نیتن یاہو کا دور ختم ہو چکا ہے: ہاریٹز

?️ 17 جولائی 2026سچ خبریں: عبرانی اخبار ہاریٹز نے ایک رپورٹ میں تسلیم کیا ہے

وزیراعظم کی جسٹس عائشہ ملک کو مبارکباد

?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون

غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی پناہ گاہ پر بمباری

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان اور غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے

صیہونیوں نے غزہ کے میدان جنگ میں کیا حاصل کیا ہے؟

?️ 7 فروری 2024سچ خبریں: فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے

شہبازشریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق

?️ 12 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے