?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کپڑے کی صنعت میں بڑی پیش رفت دیکھی جارہی ہے اب کیلے کے درخت کے تنے بھی بیکار نہیں ہیں ان سے بھی کپڑے تیار ہوں گے اس سے قبل بھنگ سے بھی کپڑا تیار کیا گیا تھا جسے ایک اہم پیشرفت کہا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے کیلے کے درخت کے تنے سے کپڑا تیار کرلیا۔ اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے پروجیکٹ کے سربراہ ڈاکٹر محمد محسن نے اس حوالے سے بتایا۔
ڈاکٹر محسن کے مطابق پاکستان میں 34 ہزار 800 ہیکٹر پر کیلے کی کاشت ہوتی ہے جو سالانہ کیلے کی 1 لاکھ 54 ہزار 800 ٹن پیداوار ہے۔ کیلے کے درختوں کے 9 ہزار کلو سے زائد تنے ہر سال ضائع ہوجاتے ہیں جنہیں پھینک دیا جاتا ہے یا جلا دیا جاتا ہے۔
ڈاکٹر محسن کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے اس تنے سے نہ صرف دھاگہ بنایا ہے بلکہ کپڑا بھی تیار کیا ہے اور اسے رنگنے میں بھی قدرتی طریقہ اجزا استعمال ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ کپڑا کاٹن کے مقابلے میں زیادہ پائیدار ہے جبکہ اس کی قیمت بھی کاٹن کی قیمت کی نصف ہے۔
ڈاکٹر محسن کا کہنا ہے کہ کسان پہلے اس تنے کو پھینک دیا کرتے تھے یا جلا دیتے تھے جس سے کچرے اور فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتا تھا، تاہم اب یہ بیکار تنے بھی ان کی آمدن کا ذریعہ بن سکیں گے۔علاوہ ازیں یہ کپڑا ماحول دوست ہوگا جبکہ کپاس کی پیداوار میں کمی کو بھی پورا کرسکے گا۔


مشہور خبریں۔
خان یونس کے اسکولوں پر امریکی گولہ بارود سے بمباری
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی سی این این ٹی وی نے اعلان کیا ہے
جولائی
33000 فلسطینی خواتین کی شہادت کے سائے میں خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کا عالمی دن
?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: غزہ پر صہیونی ریجیم کے حملے کے نتیجے میں گزشتہ
نومبر
ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی کو صفر کرنے کی پیشکش مسترد
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:ایران نے جنیوا مذاکرات میں یورینیم کی مکمل بندش کی
جون
ایک ہزار داعشی بچے اپنےممالک واپس
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:عراقی وزارت انصاف کے ترجمان کامل امین نے منگل کے روز
اکتوبر
جتنا ہو سکے روسیوں کو قتل کرنا چاہیے: یوکرائنی سفیر
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں: پیر کو ایک مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے،
اگست
امریکہ میں نیتن یاہو کی کابینہ کے رکن کا نیا جنسی اسکینڈل
?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی کابینہ کے انٹیلیجنس اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) شعبے کے
اگست
ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
?️ 7 اکتوبر 2022کراچی:(سچ خبریں) انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 94 پیسے سستا ہونے کے بعد 220
اکتوبر
امریکی عوام صیہونیوں سے مطمئن نہیں
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:جب کہ غزہ پر اسرائیل کے حملے نے شہریوں کو سب
نومبر