?️
سچ خبریں:امریکی خبری ویب سائٹ آکسیوس نے انکشاف کیا ہے کہ تل ابیب نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بارہا صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران پر حملے میں شامل ہونے کی درخواست کی، تاہم واشنگٹن فی الحال براہ راست مداخلت پر آمادہ نہیں۔
امریکی نیوز ویب سائٹ آکسیوس نے انکشاف کیا ہے کہ تل ابیب نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران متعدد بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے درخواست کی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے جوہری پروگرام پر حملہ کرے۔
یہ رپورٹ روسی نیوز ایجنسی تاس کے توسط سے نشر ہوئی، جس میں آکسیوس نے دو صہیونی حکام کے حوالے سے بتایا کہ تل ابیب نے گزشتہ دو دنوں میں کئی بار صدر ٹرمپ سے براہ راست درخواست کی ہے کہ وہ اسرائیل کے فوجی حملوں میں شریک ہوں۔
آکسیوس کے مطابق، ایک صہیونی ذریعے نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ نے حالیہ بات چیت میں نیتن یاہو سے کہا کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی، تو میں (ٹرمپ) ضرور کارروائی میں شامل ہوں گا۔
اسی صہیونی ذریعے نے مزید کہا کہ واشنگٹن اس وقت اس مطالبے کا جائزہ لے رہا ہے اور تل ابیب کو امید ہے کہ امریکہ آخرکار اس درخواست کو قبول کرے گا۔
دوسری جانب، ایک امریکی ذریعے کے حوالے سے آکسیوس نے بتایا کہ تل ابیب نے وائٹ ہاؤس سے باضابطہ طور پر ایران پر حملوں میں شمولیت کی درخواست کی ہے، لیکن فی الحال امریکی حکومت براہ راست مداخلت پر غور نہیں کر رہی۔
یہ بیانات اس وقت سامنے آئے جب اسرائیل نے جمعہ کو تہران اور دیگر ایرانی شہروں پر حملے کیے، جن میں فوجی کمانڈرز، سائنسدان اور عام شہری شہید ہوئے۔
اس کے بعد، ایران نے وعدہ صادق 3۳ آپریشن کے دوسرے مرحلے کے تیسرے موج میں درجنوں میزائل اور ڈرونز اسرائیلی اہداف پر داغے، جنہوں نے صہیونی دفاعی نظام کو عبور کر کے اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ یہ حملہ عید غدیر کی شب کو انجام دیا گیا اور یا علی ابن ابی طالبؑ کا رمز استعمال کیا گیا۔
مزید پڑھیں:اسرائیلی حملے کی مذمت کرنے والے ممالک
ایرانی حکام نے واضح کیا تھا کہ صہیونی مہم جوئی کا بھرپور اور فوری جواب دیا جائے گا،یہ حملہ اسی عزم کا عملی اظہار تھا، جس کے تحت درجنوں بیلسٹک میزائل مقبوضہ علاقوں پر داغے گئے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
دہشت گردانہ حملہ میں اسرائیل اور ترکی ملوث
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے قصی الضحاک نے
دسمبر
کانگریس میں نیتن یاہو کی تقریر پر امریکی نمائندوں کے شدید ردعمل کی لہر
?️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: کانگریس میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کی تقریر کے
جولائی
عارضی بجٹ بل کی منظوری نے امریکی حکومت کو بچا لیا
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان نے عارضی بجٹ بل کی منظوری
دسمبر
شیخ رشید احمد نے بھی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا
?️ 12 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی
اپریل
امریکہ میں نسل پرستانہ فائرنگ؛ 10 افراد ہلاک
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں:نیویارک ریاست میں ایک فام نسل پرست شخص کی فائرنگ سے
مئی
سی این این: برطانیہ امریکہ تجارتی معاہدہ لندن کے لیے ایک بڑی سفارتی فتح ہے
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: امریکی-برطانیہ تجارتی معاہدے کے بعد برطانوی حکومت کی ایک بڑی
مئی
اشرف غنی کا فرار افغان حکومت کے خاتمے کا باعث بنا: عبداللہ
?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں: افغانستان کی سپریم نیشنل مصالحتی کونسل کے سابق چیئرمین نے کہا
اکتوبر
پنجاب کا نیا آئی جی مقرر
?️ 22 جولائی 2022لاہو: (سچ خبریں)وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے سنسنی خیز انتخاب سے
جولائی