🗓️
سچ خبریں:صیہونی اخبار یدیعوت احرونٹ نے اعتراف کیا ہے کہ تل ابیب کو عالمی سطح پر شدید بحران اور حقیقی سونامی کا سامنا ہے، اسرائیل کی عالمی پوزیشن کم ترین سطح پر آگئی، بڑے ممالک نے بھی تعلقات محدود یا معطل کردیے ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عبرانی زبان کے معروف اخبار یدیعوت احرونٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین عالمی بحران اور حقیقی سونامی کا شکار ہے۔
رپورٹ کے مطابق، صیہونی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست اپنی بین الاقوامی حیثیت کے سب سے نچلے درجے پر پہنچ چکی ہے۔
صیہونی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق، تل ابیب اس وقت ایک حقیقی سونامی کا سامنا کر رہا ہے جس کی شدت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانیہ کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ (آزاد تجارتی معاہدے) کی بات چیت معطل ہونے کے سنگین معاشی نتائج برآمد ہوں گے۔
اس کے علاوہ، لندن میں اسرائیلی سفیر کو طلب کیا گیا ہے جبکہ برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے بھی اسرائیل کو سخت نتائج کی دھمکی دی ہے، رپورٹ کے مطابق، وائٹ ہاؤس کی طرف سے بھی اب نیتن یاہو حکومت سے کسی بہتری کی امید باقی نہیں رہی۔
اخبار نے اپنی رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ اسرائیل اس وقت ایک ایسے سونامی کا سامنا کر رہا ہے جو ہر لمحہ زیادہ خطرناک ہوتا جا رہا ہے۔
دنیا اب تل ابیب کی حمایت سے دستبردار ہو رہی ہے، اور اسرائیل پر پابندیوں کی لہر خاموشی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ یہاں تک کہ کوئی بھی ملک اب اپنا نام اسرائیل سے منسلک کرنا نہیں چاہتا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
قطر کا صیہونی اقدامات کے خلاف اہم بیان
🗓️ 28 مئی 2021سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے جمعرات
مئی
حماس کا مغربی کنارے میں انتفاضہ شروع کرنے کا مطالبہ
🗓️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے
مارچ
برطانوی پولیس کی 70 سال بعد معافی
🗓️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانوی پولیس نے ایک ایسے شخص کے خاندان سے معافی مانگ
ستمبر
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر کشمیر کے شہریوں کا ردعمل
🗓️ 10 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر
مئی
افغانستان میں خواتین کے حجاب کے لیے طالبان کی نئی ہدایات
🗓️ 8 مئی 2022سچ خبریں:طالبان کا کہنا ہے کہ جو خواتین عوام میں اپنا چہرہ
مئی
عین الاسد فوجی اڈے میں امریکہ کی مشکوک نقل و حرکت
🗓️ 5 مئی 2023سچ خبریں:عراق کے صوبہ الانبار میں حشد الشعبی کے ایک ذریعے نے
مئی
ہمیں چپ رہنے کیلئے بہت سارے لوگوں نے رابطے کئے،علیمہ خان
🗓️ 12 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ
مارچ
اسرائیل اور لبنان جنگ کی تازہ ترین صورتحال
🗓️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے اتوار
ستمبر