صیہونیوں کی غزہ کے شہریوں کی جبری نقل مکانی کی سازش 

صیہونیوں کی غزہ کے شہریوں کی جبری نقل مکانی کی سازش 

?️

سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے قابض وزیر جنگ اسرائیل کاتز کے اس متنازع اور غیر انسانی منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت غزہ کے تمام 20 لاکھ شہریوں کو رفح کے تباہ حال علاقوں میں منتقل کر کے وہاں محصور کیا جائے گا،عالمی میڈیا نے اس منصوبے کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔

معا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے قابض وزیر جنگ اسرائیل کاتز کے غیر انسانی منصوبے سے اتفاق جس کے تحت غزہ کے لاکھوں فلسطینی رفح میں محصور کیے جائیں گے
رپورٹ کے مطابق، ایک عبری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ قابض وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے وزیر جنگ اسرائیل کاتز کے اس غیر انسانی اور متنازع منصوبے سے اتفاق کیا ہے جس کے تحت غزہ کے 20 لاکھ شہریوں کو جبری طور پر رفح کے تباہ حال علاقوں میں منتقل کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق، اسرائیلی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین مل کر اس ویران علاقے کا انتظام سنبھالیں گے، برطانوی اخبار گارڈین نے اس منصوبے کو واضح طور پر ایک مجرمانہ اور غیر انسانی منصوبہ قرار دیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت فلسطینیوں کو رفح کے اس علاقے میں داخلے سے پہلے سیکیورٹی چیک سے گزارا جائے گا اور پھر انہیں ہمیشہ کے لیے اسی علاقے تک محدود کر دیا جائے گا۔ یعنی وہ دوبارہ کبھی اس علاقے سے باہر نہیں نکل سکیں گے۔
ابتدائی مرحلے میں تقریباً 6 لاکھ فلسطینی، جن میں سے زیادہ تر آوارگان المواصی ہیں، کو اس ویران علاقے میں منتقل کیا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد غزہ کے فلسطینیوں کو بتدریج ان کے آبائی علاقوں سے بےدخل کرنا ہے۔

مشہور خبریں۔

ہمیں سندھ کی ترقی کے لیے آگے بڑھنا اور ساتھ چلنا ہوگا

?️ 27 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں جدید کراچی سرکلر

ہیریس اور نیتن یاہو کے درمیان ملاقات پر بین گوئیر اور سموٹریچ کا ردعمل ؛ وجہ؟

?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی ممکنہ امیدوار کملا ہیرس،

عمران خان کا ادرارے کے خلاف بیان ہولناک اور انتہائی خطرناک ہے:وزیر اعظم

?️ 9 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان کی تقریر پر سخت نوٹس

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست 10 دن کیلئے ملتوی

?️ 29 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس

یوکرین جنگ کے بعد اسرائیل کے ہتھیاروں کی ریکارڈ توڑ فروخت

?️ 16 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے مطابق 2022 میں اس حکومت

برہم صالح کے پاس ہوشیار زیباری سے صدارت جیتنے کا بہتر موقع

?️ 2 فروری 2022سچ خبریں: عراقی کردستان کی پیٹریاٹک یونین کے رکن ریزان شیخ دلیر 

اسرائیل فلسطینیوں کی امداد کی راہ میں کانٹا

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں مخدوش انسانی حالات اور اس علاقے میں

?️ 24 ستمبر 2022لاہور: (سچی خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے