?️
سچ خبریں:جنگ ایران و اسرائیل کے بعد تل ابیب اور دیگر مرکزی علاقوں میں بے مثال تباہی، صہیونی حکومت کو کلیم کی ہزاروں درخواستوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس لیے کہ نقصانات کئی ارب شیکل تک پہنچ چکے ہیں۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی چینل 13 نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد، اسرائیل کو سنگین مالی اور شہری نقصانات کا سامنا ہے، باوجود اس کے کہ جنگ بندی نافذ ہو چکی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنگ کے نتیجے میں مرکزی اسرائیلی علاقوں، بالخصوص تل ابیب کو بے مثال مالی نقصان ہوا ہے، جس کی مجموعی مالیت کئی ارب شیکل تک پہنچتی ہے۔
اسرائیلی حکومت کے مختلف اداروں کو ہزاروں شہریوں کی جانب سے کلیم کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، تنہا ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کو اب تک 25 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جن میں لوگ اپنے گھروں، کاروباروں اور املاک کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ تاحال صرف ایک تہائی درخواستوں پر عمل درآمد ہو سکا ہے، جبکہ مکمل جانچ پڑتال اور عمل درآمد میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔
تل ابیب اور مرکز میں انفراسٹرکچر کی تباہی، کاروباری نقصانات، اور عوامی خدمات کی بندش نے اسرائیلی حکومت کو معاشی دباؤ میں ڈال دیا ہے، اور کابینہ بحران سے نکلنے کے لیے سخت مالی چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 697 پوائنٹس کا اضافہ
?️ 11 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج مثبت
جنوری
سول سوسائٹی ارکان کی بھارت کی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی کی مذمت
?️ 1 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سول
دسمبر
ملک بھر میں کورونا کے 3772 نئے کیسز رپورٹ، 80 افراد کا انتقال
?️ 23 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کی چوتھی لہر تیزی پکڑ رہی ہے
اگست
رائٹرز: بھارت پاکستان میں پانی کی آمد کو کم کرنا چاہتا ہے
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: رائٹرز نے ایک خصوصی رپورٹ میں لکھا ہے کہ کشمیر
مئی
سعودی حکام کی اپنے ہی شہریوں پر ظلم کی انتہا
?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:سعودی حکومت نے قطیف شہر میں ایک علاقے کو مکمل طور
مارچ
لتاجی کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گوہوں: عمران عباس
?️ 11 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر بھی عالمی وبا کورونا وائرس
جنوری
یمن حکومت کا صیہونیوں کے خلاف اہم فیصلہ
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:یمن کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ صیہونیوں کے ساتھ
جون
صیہونیوں کا ایک بار پھر درندگی کا مظاہرہ
?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی آبادکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی بچے
اگست