سچ خبریں:امریکی سیکیورٹی سروسز نے نیو یارک میں صہیونی ریاست کے قونصل خانے پر ایک حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق، امریکی سیکیورٹی حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیو یارک میں اسرائیلی قونصل خانے پر حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اربیل میں موساد کے ٹھکانوں پر میزائل حملے
رپورٹ کے مطابق، حملے کے مشتبہ شخص کا نام عبداللہ عزالدین طاھا محمد حسن بتایا گیا ہے، صہیونی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ مشتبہ شخص دہشت گرد تنظیموں، بشمول داعش، کا حمایتی ہے اور اس وقت ایف بی آئی کی حراست میں ہے۔
صہیونی میڈیا نے مزید کہا کہ مشتبہ شخص امریکی ریاست ورجینیا کا رہائشی ہے اور اس کے سوشل میڈیا پر کئی جعلی اکاؤنٹس تھے جن کے ذریعے وہ داعش اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرتا تھا۔
مزید پڑھیں: صیہونیوں کے الزامات پر قطر کا ردعمل
اسرائیل کے نیو یارک میں قونصل جنرل اوفر آکونیس نے اس واقعے پر بیان جاری کرتے ہوئے امریکی سیکیورٹی اداروں کے فوری ردعمل اور حملہ ناکام بنانے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا ساتھ ہی صیہونی اداروں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔