?️
سچ خبریں: ایک اعلیٰ صہیونی جنرل نے حماس اور حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں تل ابیب کی ناکامی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کا جاری رہنا اسرائیل کی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کے ریزرو جنرل اسحاق بریک نے کہا کہ اسرائیل کے پاس حماس یا حزب اللہ کے خلاف جنگ میں کامیابی کی طاقت نہیں ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ جنگ کا جاری رہنا اسرائیل کی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی جنرل کو بھی اسرائیل کی تباہی پر یقین
صہیونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کہ بریک نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی فوج کمزور اور کم ہو چکی ہے ، اس کے پاس کوئی اضافی طاقت نہیں ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ جنگ کی صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جنگی کمانڈرز سیاسی اور عسکری سطح پر ان سخت حقیقتوں کو تسلیم نہیں کرنا چاہتے جن کی ذمہ داری انہیں قبول کرنی چاہیے، بلکہ وہ اسرائیل کو تباہی کے دہانے کی طرف لے جا رہے ہیں۔
اس اعلیٰ صہیونی جنرل نے کہا کہ اسرائیل نے جنگ کے ابتدائی لمحات میں ہی ایک ذلت آمیز شکست کا سامنا کیا اور اس شکست کی تلافی کے لیے واضح ترجیحات کی بنیاد پر کوششیں کرنی چاہیے تھیں نہ کہ کسی مکمل فتح کے بارے میں سوچنا چاہیے تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ کا خاتمہ نہ کرنا اسے ایک لمبی جنگ میں تبدیل کرنا ہے جس سے پورے خطے میں جنگ کا امکان پیدا ہو گا جو آخرکار یہ اسرائیل کی تباہی کا سبب بن سکتا ہے، اس کے علاوہ، وقت گزرنے کے ساتھ اسرائیل عالمی تنہائی کا شکار ہو سکتا ہے۔
صہیونی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنگ کے دوران ریزرو فوج میں خدمات انجام دینے سے انکار کرنے والوں کی تعداد غیرمعمولی حد تک بڑھ گئی ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کی تباہی پہلے سے کہیں زیادہ قریب
اسرائیلی فوج کے جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جن پر کئی تجزیہ کاروں کو شدید شکوک و شبہات ہیں، اب تک 642 صہیونی فوجی جنگ کے دوران ہلاک ہو چکے ہیں اور 3643 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ حقیقت میں یہ اعدادوشمار کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ کا الٹا اثر ہوا: وزیر اعظم
?️ 14 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان میں واشنگٹن کی کارروائیوں اور بیرون ملک اس
فروری
صیہونی وزات جنگ کی حالت زار
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی مظاہرین نے مسلسل دوسری رات بھی صیہونی وزارت جنگ
دسمبر
مغربی افغانستان میں سیلاب سے بھاری جانی و مالی نقصان
?️ 10 جولائی 2022سچ خبریں: طالبان ذرائع نے اس ملک کے مغربی صوبے نورستان میں
جولائی
فلمی صنعت میں سعودی صیہونی تعاون کا انکشاف
?️ 2 جولائی 2021سچ خبریں:پی آر نیوز وائر ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ سعودی
جولائی
فلسطین کا منفور چہرہ اور رام اللہ میں صیہونی کارندہ حسین الشیخ
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی عوام حسین الشیخ کو اسرائیلی اور امریکی مفادات کا
اپریل
فیس بک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا
?️ 2 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس
اپریل
شہید یحیی سنوار کا وہ وعدہ جو ان کی شہادت کے بعد پورا ہوا
?️ 21 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ شہید یحیی سنوار کا
فروری
ایم کیو ایم اور ن لیگ کی بیٹھک,سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر امور پر گفتگو
?️ 29 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایم کیو ایم اور ن لیگ کی بہادر
دسمبر