سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے غزہ میں غیر مسلح شہریوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی محاصرے سے متاثرہ عوام کے لیے فوری انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے لوگ بقا کی جنگ لڑ رہے ،انہوں نے زور دیا کہ اسرائیلی محاصرے کے تحت شمالی غزہ کے عوام سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور اپنی زندگی بچانے کے لیے ہر ممکن وسائل کا استعمال کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کی جنگ سے نیتن یاہو کے ذاتی مفاد وابسطہ
گوٹیرش نے کہا کہ غیر مسلح شہریوں کی حفاظت اقوام متحدہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے اور انہیں بین الاقوامی قوانین کے تحت انسانی امداد تک رسائی دی جانی چاہیے تاکہ ان کی فوری ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کی مکمل بحالی میں 350 سال تک لگ سکتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے بالا کرشنن راجاگوپال نے کہا کہ مئی کے مہینے میں غزہ میں 39 ملین ٹن سے زیادہ ملبہ موجود تھا، جس میں غیر پھٹے دھماکہ خیز مواد، زہریلا فضلہ اور عمارتوں کے ایس بیسٹ جیسے خطرناک مواد شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے محاصرے اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اور عالمی برادری سے فوری امداد اور بحالی کے لیے مضبوط اقدامات کی ضرورت ہے۔
گوٹیرش نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے عوام کی مدد کے لیے اپنے عزم کو مضبوط کریں۔
مزید پڑھیں: امریکی ڈاکٹروں کی نظر میں فلسطینی بچوں کے خلاف صیہونی جرائم
واضح رہے کہ غزہ میں جاری انسانی بحران پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا بیان عالمی برادری کے لیے ایک سنگین یاد دہانی ہے کہ خطے میں پائیدار امن اور بحالی کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔
مشہور خبریں۔
کلبھوشن کا معاملہ قومی سلامتی کا ہے: فروغ نسیم
نومبر
ڈاکٹر ذاکر نائیک دوبارہ پاکستانی دورے پر پہنچ گئے
فروری
نیتن یاہو معاملات پر اپنا کنٹرول کھو چکے ہیں: اسرائیلی تجزیہ نگار
جون
کیا پی ٹی آئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گی؟بانی تحریک کیا کہتے ہیں؟
جولائی
صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین ۵
جون
ٹرمپ مہم کے اندرونی دستاویزات کی ہیکنگ
اگست
ترقیاتی منصوبوں کیلئے 26 کھرب 60 ارب روپے کے بجٹ کی سفارش
جون
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر انداز نہیں کرسکتی، شہباز شریف
اکتوبر