?️
سچ خبریں: امریکی سینیٹر نے زور دیا کہ صیہونی ریاست کے وزیر اعظم ایک جنگی مجرم ہیں اور انہیں امریکہ کی دعوت نہیں دی جانی چاہیے نیز نہ ہی انہیں اس ملک کی کانگریس میں خطاب کرنے کی اجازت ملنا چاہیے۔
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ بنیامین نیتن یاہو ایک جنگی مجرم ہے اور اسے امریکہ کی کانگریس میں خطاب کی دعوت نہیں دی جانی چاہیے، میں یقیناً اس اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا۔
اس امریکی سینیٹر نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کو حماس کے حملے کے خلاف اپنے دفاع کا حق ہے لیکن اسے فلسطینی عوام کے خلاف جنگ کرنے کا حق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا امریکہ کو غزہ سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کرنا چاہیے تھی؟ امریکی سنیٹر کا کیا کہنا ہے؟
انہوں نے مزید لکھا کہ اسرائیل کو 34000 سے زائد غیر فوجی افراد کو قتل کرنے کا حق نہیں ہے، اسے 19000 بچوں کو یتیم کرنے کا حق نہیں ہے، اسے غزہ کے صحت کے نظام کو تباہ کرنے کا حق نہیں ہے، 26 اسپتالوں کو بند کرنے کا حق نہیں ہے اور 400 سے زیادہ طبی عملے کے ارکان کو مارنے کا حق نہیں ہے۔
برنی سینڈرز نے یہ بھی کہا کہ وہ بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری کے لئے بین الاقوامی فوجداری عدالت (دی ہیگ) کے حکم کی حمایت کرتے ہیں۔
صیہونی ریاست کے وزیر اعظم کی گرفتاری کے حکم کے امکان کے باوجود رواں سال کے اوائل میں امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر نے اعلان کیا کہ جلد ہی بنیامین نیتن یاہو کو کانگریس کے اجلاس میں مدعو کریں گے۔
امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر نے کہا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم کی میزبانی کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں کی جائے گی، کانگریس کا مشترکہ اجلاس امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان کے اراکین کا مشترکہ اجلاس ہو گا اور یہ امریکہ میں غیر ملکی رہنماؤں کے استقبال کی سب سے اعلیٰ سطحوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر نے مزید کہا کہ کانگریس کی 7 کمیٹیاں ان یونیورسٹیوں کی تحقیقات کر رہی ہیں جہاں یہود دشمنی پائی گئی ہے، غالباً ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا اشارہ ان امریکی یونیورسٹیوں کی طرف ہے جہاں فلسطین کی حمایت میں احتجاجات منعقد ہوئے ہیں۔
امریکی کانگریس کی نیتن یاہو کی میزبانی اس وقت ہو رہی ہے جب امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی نیتن یاہو کی گرفتاری کے لئے دی ہیگ کی ممکنہ عدالت کے حکم پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اس عدالت کی صلاحیت کو تسلیم نہیں کرتا، بائیڈن نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ہمارے خیال میں اسرائیل کی کاروائیوں اور حماس کی کاروائیوں میں کوئی مشابہت نہیں ہے۔
امریکہ کے برعکس، کچھ یورپی حکومتوں بشمول جرمنی نے صیہونی ریاست کے خلاف دی ہیگ کی عدالت کے حکم کو قبول کرنے کی اطلاع دی ہے اور اسی بنیاد پر صیہونی حکام جرمن حکومت کے نیتن یاہو کی گرفتاری کے حکم کے بارے میں موقف سے شدید ناراض اور غصے میں ہیں۔
مزید پڑھیں: کیا غزہ میں ہونے والے جرائم کا ذکر یہود مخالفت ہے؟ امریکی سنیٹر
گزشتہ ہفتے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر نے صیہونی ریاست کے وزیر اعظم اور وزیر جنگ کو غزہ میں نسل کشی اور غیر فوجیوں کے خلاف جنگی ہتھیار کے طور پر بھوک کا استعمال کرنے کا الزام لگایا۔


مشہور خبریں۔
پشاور دھماکے کے بعد وزیر داخلہ کی وزیراعظم کو بریفنگ
?️ 4 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرداخلہ نے پشاور واقعے سے متعلق وزیراعظم کو
مارچ
امریکہ میں درجنوں طلبہ کے ویزے منسوخ ؛ وجہ ؟
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: سی ٹی انسائیڈر کو معلوم ہوا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اپریل
آپریشن سندور میں بھارت کا سندور اجڑ گیا۔ وزیر دفاع
?️ 27 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ
جون
’بلی کو کہہ رہے ہیں وہ بتائے دودھ کون پی جاتا ہے‘ فواد چوہدری
?️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے
مارچ
بلوچستان: زرغون میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 جوان شہید
?️ 20 مئی 2023بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے زرغون میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی
مئی
پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقل کرنے میں پہلی بڑی رکاوٹ سامنے آگئی
?️ 21 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) حکومت کے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کو
ستمبر
جرمنی میں Schultz کی چانسلر شپ کا خاتمے
?️ 12 دسمبر 2024سچ خبریں: آسٹریا کے اخبار اسٹینڈرڈ نے ایک مضمون میں لکھا ہے
دسمبر
ملک میں آٹا مہنگا ہو سکتا ہے
?️ 13 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی اسمبلی میں
جون