امریکہ نے یوکرین حکومت کو کیا بنا دیا ہے؟روس

امریکہ نے یوکرین حکومت کو کیا بنا دیا ہے؟روس

?️

سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ امریکہ نے جان بوجھ کر زلنسکی حکومت کو ایک دہشت گرد گروہ میں تبدیل کر دیا ہے اور اس کے بارے میں خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

ٹاس نیوز ایجسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان زاخارووا نے امریکہ کی جانب سے یوکرین کو غیر منظم طریقے سے ہتھیار اور فنڈز فراہم کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب زلنسکی حکومت کو دہشت گرد گروہ میں تبدیل کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی امداد بند ہوگی تو یوکرین کا کیا حشر ہوگا؟یوکرینی صدر کا انتباہ

انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن اس پر جان بوجھ کر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

زاخارووا نے امریکی وزارت خارجہ کی 2023 کی انسداد دہشت گردی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس رپورٹ میں زلنسکی حکومت کو ایک دہشت گرد سیل کے طور پر پیش کرنے سے گریز کیا گیا ہے۔

انہوں نے اس رپورٹ کو جھوٹ، جانبداری اور حقائق کے ساتھ چھیڑ چھاڑ پر مبنی قرار دیا۔

زاخارووا کا کہنا تھا کہ امریکہ کے بے قابو مالی اور عسکری تعاون نے یوکرین کو دہشت گردی کی تجربہ گاہ اور روسی سلامتی کو کمزور کرنے کے وحشیانہ طریقوں کی آزمائش کا میدان بنا دیا ہے۔

زاخارووا نے 17 دسمبر کے حملے کا حوالہ دیا، جس میں روسی فوج کے کمانڈر ایگور کریلوف ہلاک ہوئے، اور کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری اوکراین نے قبول کی۔

انہوں نے امریکی وزارت خارجہ پر الزام لگایا کہ وہ روس میں ہونے والے دہشت گرد حملوں، صحافیوں پر حملوں، اور غیر عسکری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے جیسے واقعات کو نظرانداز کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکہ کا یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے کے لیے مزید 725 ملین ڈالر کی امداد

زاخارووا نے امریکی رپورٹ کو جھوٹے بیانات کا پلندہ قرار دیا اور کہا کہ واشنگٹن کی پالیسیاں دنیا بھر میں امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ: کل رات کے الیکشن نے مجھے مایوس کیا

?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: گزشتہ شب ہونے والے انتخابات کے نتائج سے انتہائی ناخوش

سینیٹ انتخابات کے متعلق ایک فیصلے پر پھر تنازعہ

?️ 14 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن پاکستان نے سینیٹ انتخابات میں ایک چھوٹی

عراق کے صحرائی علاقوں میں دہشت گردوں کے اعدادوشمار کا انکشاف

?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: غربی صحرائی علاقوں میں تعینات دہشت گردوں کے اعدادوشمار کا

صیہونیوں کا زور یا بیماروں پر چلتا ہے یا بچوں پر

?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے اسپتالوں کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا

جام کمال کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد آج پیش کی جائے گی

?️ 20 اکتوبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں 14 ارکان کے دستخط سے

یمن میں سعودی عرب اور امریکہ کی حالت

?️ 17 مارچ 2021سچ خبریں:امریکہ کا خیال تھا کہ حملہ آور سعودی اتحاد مأرب میں

وادی تیراہ میں پاک فوج کی فوری اور مؤثر ریلیف سرگرمیاں

?️ 25 جنوری 2026پشاور (سچ خبریں) پاک فوج کی جانب سے شدید برف باری سے

قرآن پاک کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری،کوئی خاص مقاصد ہیں؟

?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: عراقی نژاد سویڈش پناہ گزین سلوان مومیکا نے سویڈن میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے