سچ خبریں:صیہونی میڈیا ذرائع نے غزہ کی جنگ کے نتیجے میں صہیونیوں میں نشے کی لت میں شدید اضافے کا انکشاف کیا ہے۔
شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ویب سائٹ واللا نے اطلاع دی کہ اسرائیل کے غزہ پر حملے کی وجہ سے صہیونیوں میں منشیات اور الکحل کی عادت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کی جنگ اور اندرونی بحران سے اسرائیل تباہ
واللا نے بتایا کہ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، ۱۸ سے ۲۶ سال کی عمر کے ہر تین جوانوں میں سے ایک جوان غزہ کے خلاف جنگ کی وجہ سے منشیات اور الکحل کا عادی ہو چکا ہے۔
اس ویب سائٹ نے یہ بھی اعتراف کیا کہ موجودہ معلومات کے مطابق ۵۳ فیصد نوجوان اسرائیلی فوجی جو جنگ کے بعد ذہنی صدمے کا شکار ہیں، منشیات کا استعمال کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ کی جنگ میں ناکامیوں اور داخلی بحرانوں کا شکار نیتن یاہو
واللا کے مطابق، صہیونی نوجوانوں میں خوف اور افسردگی کی شرح ۲۰۱۹ کے مقابلے میں ۳۰ فیصد تک بڑھ گئی ہے جبکہ اب تک دسیوں فوجیوں نے خود کشی کی کوشش بھی کی ہے جن میں سے کچھ اس میں کامیاب بھی ہو چکے ہیں۔