?️
سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ نے دعوی کیا ہے کہ یوکرینی حکام ٹرمپ کی ممکنہ جیت کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ دی ہے کہ یوکرین کے حکام نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کو یوکرین کے لیے تباہ کن قرار دینے کی رائے کو رد کرتے ہوئے، ان کی ممکنہ جیت کے لیے تیاری کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر میں الیکشن جیت گیا تو یوکرین کی جنگ فوراً روک دوں گا: ٹرمپ
واشنگٹن پوسٹ نے دو سینئر عہدیداروں کے حوالے سے لکھا کہ یوکرینی حکام کا ماننا ہے کہ ٹرمپ کے منفی پیغامات انتخابی حکمت عملی کا حصہ ہیں اور ان کے حقیقی اقدامات اس سے مختلف ہو سکتے ہیں۔
یوکرین کے حکام کا خیال ہے کہ ٹرمپ بین الاقوامی برادری میں کمزور دکھائی دینا نہیں چاہیں گے اور ممکن ہے کہ وہ کییف کی مزید سختی سے حمایت کریں۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، یوکرینی حکام سمجھتے ہیں کہ کمالا ہیرس کی جیت کی صورت میں امریکہ کی موجودہ پالیسی برقرار رہ سکتی ہےمگر امریکہ کی پالیسی میں نمایاں تبدیلی کی صورت میں یہ کییف کے حق میں بہتر ثابت ہو سکتی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ زلنسکی کا دفتر پُرامید ہے کہ زلنسکی ٹرمپ کے ساتھ ذاتی تعلقات استوار کر سکیں گے اور انہیں کییف کا حامی بنا سکیں گے۔
تاہم، بعض یوکرینی حکام نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ٹرمپ کی جیت کی صورت میں امریکی حمایت میں کمی کا امکان ہے اور شاید وہ یوکرین پر زور ڈالیں کہ روس کے ساتھ صلح کے بدلے کچھ اراضی پر سمجھوتہ کرے۔
پچھلے ماہ ٹرمپ نے ایک پادکاسٹ میں کہا تھا کہ روس اور یوکرین کی جنگ ایک ناکامی ہے اور زلنسکی کو یہ جنگ شروع نہیں کرنی چاہیے تھی۔
انہوں نے زلنسکی کو سب سے بڑے تاجروں میں سے ایک قرار دیا جو اپنے ہر دورے پر امریکی صدر جو بائیڈن کو کییف کے لیے فوجی امداد فراہم کرنے پر آمادہ کر لیتے ہیں۔
مزید پڑھیں: کیا ٹرمپ یوکرین کی جنگ ک خاتمےختم کر پائیں گے؟
واضح رہے کہ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ وہ دوبارہ صدر بنے تو 24 گھنٹوں میں یوکرین جنگ کا خاتمہ کر دیں گے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کے نیول کنٹرول بیس پر حزب اللہ کا میزائل حملہ
?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک نے اعلان کیا ہے کہ
نومبر
چین کا مقابلہ کرنے کے لئے جاپان اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں
?️ 1 جولائی 2021سچ خبریں:تائیوان کے موضوع کو لے کر امریکہ کے چین کے ساتھ
جولائی
پی ٹی آئی کی شکست پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 20 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا بلدیاتی انتخابات میں پی
دسمبر
مشہور ادا کار دلیپ کمار کے آبائی گھرکا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا
?️ 10 فروری 2021پشاور (سچ خبریں) پیشاور بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کا آبائی وطن
فروری
کالیفرنیا میں تارکین وطن کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: کیلیفورنیا کی ریاستی حکام 17,000 جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس منسوخ
نومبر
اسرائیل کے خلاف ایران کے ردعمل
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے
اگست
شفا ہسپتال کی تازہ ترین صورت حال
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنماؤں میں سے ایک باسم نعیم
نومبر
تم طالبان کے سروں پر ہاتھ رکھنا چھوڑ دو،یہ ٹھیک ہوجائیں گے
?️ 15 مئی 2021سچ خبریں:افغان صدر نے جرمنی کے اسپیگل میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے
مئی