?️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے ہفتہ کی شب ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا، تاہم ایران کو پھر سنگین فوجی ردعمل کی دھمکی دی لیکن ایرانی حکام نے امریکہ کو اسرائیل کا شریک جرم قرار دیا ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہفتے کی شب ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں واشنگٹن کا کوئی کردار نہیں تھا، انہوں نے یہ بات اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے کہی۔
ٹرمپ نے لکھاکہ ؤ ایران پر ہونے والے حالیہ حملے میں امریکہ نے کوئی کردار ادا نہیں کیا،تاہم ساتھ ہی انہوں نے اپنی پرانے انداز کی دھمکی دہی جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے کسی بھی صورت میں امریکہ پر حملہ کیا، تو ہم ایسا فوجی جواب دیں گے، جو تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہوگا۔
صدر امریکہ نے مزید دعویٰ کیا کہ اس کے باوجود، ہم آسانی سے ایران اور اسرائیل کے درمیان کوئی معاہدہ کرا سکتے ہیں تاکہ اس خونی جنگ کا خاتمہ ہو۔
یاد رہے کہ جمعہ ۲۳ خرداد ۱۴۰۴ کو صہیونی حکومت نے تہران اور دیگر شہروں پر دہشتگردانہ حملے کیے، جن کے نتیجے میں ایرانی فوجی کمانڈرز، سائنسدان اور عام شہری شہید ہوئے۔ ان حملوں میں شہران کا تیل ذخیرہ اور جنوبی تہران کا ایندھن ٹینک بھی نشانہ بنے۔
ایران نے اسی شب وعدہ صادق ۳ آپریشن کے تیسرے مرحلے میں شدید جوابی کارروائی کی، جس میں درجنوں ایرانی میزائل اور ڈرونز عید غدیر کی شب کو صہیونی اہداف پر برسائے گئے۔ یہ حملے یا علی ابن ابی طالب (ع) کے رمز کے ساتھ انجام دیے گئے اور اسرائیلی دفاعی نظام کو عبور کر کے اہم مقامات کو نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں:اسرائیلی حملے کی مذمت کرنے والے ممالک
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقایی نے واضح کیا کہ ایسے حالات میں، جب اسرائیل ہمارے شہریوں، سائنسدانوں اور تنصیبات کو نشانہ بنا رہا ہے، اور امریکہ اس جارحیت میں اس کا شریک ہے، تو کسی بھی قسم کی سفارتی بات چیت کا کوئی مطلب نہیں بنتا،انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ترجیح اس وقت جارحیت کے جواب پر ہے، نہ کہ مذاکرات کے دھوکے پر۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ملکی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر ہمارا ردعمل شدید ہوگا۔ محسن نقوی
?️ 21 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ
اکتوبر
منی بجٹ معاملہ، عثمان بزدار کو ٹاسک سونپ دیا گیا
?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) منی بجٹ کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار
جنوری
پشاور میں امن و امان کی صورتحال خراب کیے جانے کی ’مصدقہ اطلاعات‘ کے بعد دفعہ 144 نافذ
?️ 1 مئی 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور کے ڈپٹی کمشنر نے امن و امان کی
مئی
سپریم کورٹ: رجسٹرار آفس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی درخواستیں اعتراضات لگاکر واپس کردیں
?️ 22 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اسلام آباد
ستمبر
تیونس میں فلسطین کی حمایت اور صیہونی حکومت کی مذمت میں مارچ
?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: تیونس کے شہریوں نے نائٹ مارچ کرکے فلسطینی قوم کی
اپریل
شی جن پنگ: چین دوسروں کے خلاف جارحیت یا غنڈہ گردی نہیں چاہتا
?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں: ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق شی جن پنگ نے
ستمبر
بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان براہ راست تجارت بحال
?️ 2 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ سال نومبر میں دونوں ممالک کے درمیان
مارچ
وزیر اعظم ملک میں آنے والی پریشانیوں کی ذمہ داری قبول کر لی
?️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے
دسمبر