?️
سچ خبریں:یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ نے امریکہ کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خونریز حملوں کے جواب میں اعلیٰ ترین سطح کی درگیری کے لیے مکمل طور پر تیار ہے،یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی فضائی حملے میں الحدیدہ کے بندرگاہ "رأس عیسیٰ” پر بمباری کے نتیجے میں 245 افراد شہید و زخمی ہو گئے۔
روسی خبر رساں ادارے اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ یمنی عوام پر دباؤ بڑھانے کے لیے غذائی اور طبی امداد کے راستے بند کر رہا ہے، جو ایک سنگین جنگی جرم اور اس کی ناکامی کا اعتراف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ حملے یمن کی فلسطینی عوام کی حمایت کے ردعمل میں کیے جا رہے ہیں، تاہم ان کے نتائج امریکہ کے حق میں نہیں ہوں گے۔
انصار اللہ نے خبردار کیا کہ یہ حملے ہرگز بے جواب نہیں رہیں گے، اور تحریک پوری طرح تیار ہے کہ امریکہ کے ساتھ محاذ آرائی کو انتہائی سطح تک لے جائے۔
مزید پڑھیں: یمن کی مزاحمتی کارروائیاں اور صیہونیوں کی بے بسی
ان حملوں کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے، اور عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ امریکہ کے ان جارحانہ اقدامات کی مذمت کرے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
کیا روس کے خلاف یوکرینی حملے کی امریکہ کو اطلاع تھی؟
?️ 3 جون 2025 سچ خبریں:ایک اعلیٰ یوکرینی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین
جون
قومی اسمبلی کا اجلاس اتوار تک ملتوی
?️ 31 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر
مارچ
برطانوی وزیراعظم پر پولیس نے جرمانہ لگایا
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:برطانوی پولیس نے اعلان کیا کہ انہوں نے اس ملک کے
جنوری
ٹرمپ کو مجرمانہ الزامات کی چوتھی سیریز کا سامنا
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرمانہ الزامات کی چوتھی سیریز
اگست
کورونا ختم نہیں ہونے والا:عالمی ادارۂ صحت
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:دنیا بھر میں ایک بار پھر کورونا کے بڑھتے کیسز پر
جولائی
گوٹیرس نے اقوام متحدہ کے آرٹیکل 99 کو کیوں فعال کیا؟
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 99 میں کہا گیا
دسمبر
روس اور ایران کے خلاف مغرب کی شکست پر جاسوسی تنظیموں میں خوف
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:پولیٹیکو میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکہ میں دنیا کے
جولائی
فردوس نقوی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ مؤخرکردیا
?️ 2 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی، فردوس شمیم
جولائی