نیتن یاہو کی جنگ طلبانہ پالیسیوں کے خلاف اسرائیل میں شدید مظاہرے شروع ہوگئے

نیتن یاہو کی جنگ طلبانہ پالیسیوں کے خلاف اسرائیل میں شدید مظاہرے شروع ہوگئے

?️

تل ابیب (سچ خبریں)  اسرائیل میں نیتن یاہو کی جنگ طلبانہ پالیسیوں کے خلاف اسرائیل میں شدید مظاہرے شروع ہوگئے ہیں اور ہزاروں یہودیوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملک کے امن و امان کو خطرے میں ڈالنے پر استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کے اقتدار میں رہتے ہوئے اسرائیل میں امن و سکون برقرار نہیں ہوسکتا۔

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کے روز تل ابیب میں ہزاروں یہودی آبادکاروں نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور حماس سے ذلت آمیز شکست کے بعد ان سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔

عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت کی ویب سائٹ وائی نیٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرہ شاہراہ بالفور پر واقع نیتن یاہو کے دفتر کے سامنے کیا گیا، مظاہرین میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، انہوں‌نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے جن پر نیتن یاہو پر  اسرائیلیوں کو جنگ میں جھونکنے کا الزام عاید کیا تھا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کے اقتدار میں رہتے ہوئے اسرائیلی امن اور سکون سے نہیں رہ سکتے۔

مشہور خبریں۔

بحیرہ احمر کے اتحاد کی مدد کے بارے میں چین کا امریکہ کو منہ توڑ جواب

?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو ہونے والی

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر  اضافے کا امکان

?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) ملک میں بجلی  کی قیمت میں ایک

افغانستان میں زچگی کی حالت میں مرنے والی خواتین ایشیائی ممالک میں سرفہرست

?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:تسنیم خبررساں ادارے کے علاقائی دفتر کے مطابق، اقوام متحدہ کے

امریکہ کا روس کو انسانی حقوق کمیشن سے باہر کرنے کا مطالبہ

?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرائن کے

کیا  اسرائیلی فوج حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہے؟

?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: Yedioth Aharonot اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا

پنجاب حکومت نے مساجد اور مزارات میں اعتکاف کے متعلق فیصلہ بدل دیا

?️ 3 مئی 2021لاہور ( سچ خبریں ) پنجاب حکومت نے 10 اضلاع کی مساجد

شمالی شام میں ترک توپخانے اور میزائل حملوں کا سلسلہ جاری

?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:  شامی ذرائع نے شامی صوبے حسکہ پر ترک فوجیوں اور اس

صیہونی عسکریت پسندوں کے حملے میں کم از کم 53 فلسطینی زخمی

?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں: صیہونی جنگجوؤں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں نماز جمعہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے