?️
سچ خبریں:ویٹیکن کے سینئر عہدیدار نے ٹرمپ کے توہین آمیز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اسے اخلاقی زوال قرار دیا اور عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا
ویٹیکن کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیتھولک دنیا کے روحانی پیشوا کے خلاف توہین آمیز بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے ایک جاری اخلاقی زوال قرار دیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق، ویٹیکن کے دفترِ مواصلات کے مشیر جیمز مارٹن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹرمپ کے توہین آمیز پیغام کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شک ہے کہ پوپ لیو چہاردہم اس معاملے پر اپنی افریقی دورے سے قبل کوئی خاص پریشانی محسوس کریں گے یا اس سے متاثر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود یہ معاملہ ہمارے لیے اہم ہونا چاہیے کیونکہ یہ رویہ پاگل پن، بے رحمی اور غیر مسیحی طرزِ عمل کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اس اخلاقی زوال کا کوئی خاتمہ نہیں ہے؟
اس سے قبل پوپ لیو چہاردہم نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کے بیانات پر ردعمل میں کہا تھا کہ وہ ان زبانی حملوں کے باوجود جنگ کی مذمت جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ کوئی سیاسی کردار ادا نہیں کرنا چاہتے اور نہ ہی ٹرمپ کے ساتھ کسی بحث یا تنازع میں پڑنے کے خواہاں ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ پوپ کو پسند نہیں کرتے اور اپنے بھائی کو ان پر ترجیح دیتے ہیں۔
ٹرمپ نے پوپ لیو چہاردہم کی امریکی پالیسیوں پر تنقید کو بھی ناپسند کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ پوپ امریکی صدر پر تنقید کریں۔
دوسری جانب پوپ لیو چہاردہم نے اتوار کے روز لبنان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حفاظت ایک اخلاقی ذمہ داری ہے، جبکہ انہوں نے ایران کے خلاف ٹرمپ کے بیانات کو بھی ناقابل قبول قرار دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
ہرمز سے باب المندب تک؛ ایران اور یمن کی طرف سے مسلط آبی گزرگاہوں کی مشکل مساوات
?️ 23 جولائی 2026سچ خبریں: قطر کی ویب سائٹ العربی الجدید نے اپنے ایک مضمون
جولائی
ایران نے دنیا کو مقاومت، اتحاد اور عزم کا پیغام دیا : روئٹرز
?️ 8 جولائی 2026سچ خبریں: خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے امام شہید آیت اللہ سید علی
جولائی
امریکی انخلا کے بعد خلیج فارس کی صورتحال
?️ 23 مئی 2026سچ خبریں:خلیج فارس میں امریکی اڈوں کے ممکنہ خاتمہ کے بعد، اس
مئی
ایران سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی جاری، مزید 556 کوئٹہ پہنچ گئے
?️ 5 مارچ 2026کوئٹہ (سچ خبریں) ایران سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی جاری رہی،
مارچ
سینیٹ میں اسرائیلی مظالم کی پیروی کے لیے ڈیموکریٹس کی نئی تجویز
?️ 28 اگست 2026سچ خبریں: المیادین کے نامہ نگار نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی سینیٹ
اگست
لندن کی سڑکوں پر جنگ کے خلاف احتجاجی چیخ و پکار
?️ 30 مارچ 2026سچ خبریں: لاکھوں کی تعداد میں لندن کے شہریوں نے اختتام ہفتہ
مارچ
امریکہ نے ایران کی طاقت دیکھ چکا ہے : حزب اللہ
?️ 9 نومبر 2026سچ خبریں: حزب اللہ لبنان کے سینئر رکن حسین الحاج حسن نے کہا
نومبر
روس کا یورپی یونین کے روسی کھلاڑیوں کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات پر اعتراض
?️ 11 اگست 2026سچ خبریں:روس کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس نے بین الاقوامی کھیلوں
اگست