امریکی صدر جو بائڈن نے شمالی کوریا کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا

امریکی صدر جو بائڈن نے شمالی کوریا کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا

🗓️

واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی صدر جو بائڈن نے شمالی کوریا کے خلاف بڑا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شمالی کوریا کو جوہری اسلحہ سے بالکل پاک کرنا چاہتے ہیں اور اسے اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ جوہری اسلحہ رکھ کر دنیا کے لیئے خطرہ بنے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائڈن نے واضح کیا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کو شمالی کوریا کی صورتحال پر خدشات لا حق ہیں اور خطے میں ہمارا ہدف جزیرہ نما شمالی کوریا کو جوہری اسلحہ سے مکمل طور پر پاک کرنا ہے۔

بائڈن اور جنوبی کوریا کے صدر مون جیان نے وائٹ ہاؤس میں دو طرفہ اور بین الاوفود مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

بائڈن نے دو طرفہ مذاکرات میں متعدد معاملات میں پیش قدمی کرنے کی توضیح کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام کے بارے میں مشترکہ لائحہ عمل کا تعین کرنے پر مطابقت قائم کی ہے، شمالی کوریا کی صورتحال پر دونوں فریقین کو خدشات لاحق ہیں، علاوہ ازیں شمالی کوریا کے ساتھ تناؤ میں کمی لانے کے لیے امریکی رائے عامہ اس ملک کے ساتھ عملی اور تعمیری سفارتی تعلقات کے قیام کی خواہاں ہے۔

شمالی کوریا سے متعلق سفارتی کوششوں کو جاری رکھنے پر زور دینے والے جو بائڈن کا کہنا تھا کہ امریکی دفتر خارجہ میں کام کرنے والے سونگ کم کو نمائندہ خصوصی برائے شمالی کوریا متعین کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے عام وبا کے خلاف جدوجہد میں عالمی شراکت داری کی اہمیت کی جانب اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ویکسین کی تیاری کے معاملے میں شراکت داری کے قیام پر اتفاق قائم کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

عاطف اسلم سنگ ماہ میں اداکاری کے لئے تیار

🗓️ 19 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) گلوکار عاطف اسلم نے بیان جاری کرتے ہوئے اس

آئی ایم ایف نے 5 سال میں پاکستانی برآمدات سالانہ 60 ارب ڈالر تک بڑھنےکی نفی کردی

🗓️ 1 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے 5 سال میں

یمن کے سلسلہ میں سعودی عرب کی عجیب منطق

🗓️ 17 اگست 2023سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ نے

عراقی فوج نے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا

🗓️ 3 فروری 2022سچ خبریں:   عراقی مسلح افواج کے کمانڈر نے آج عراقی فوج کا

امریکہ عراق اور شام سے کیا چاہتا ہے؟

🗓️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: شام اور عراق کی سرحد پر بعض مقامی رپورٹوں میں

صیہونی ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پریشان

🗓️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:جب کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے متعدد ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

🗓️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے 39

امریکہ اور یورپ نے غزہ میں تباہی کو کیسے ہوا دی؟

🗓️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکہ نے غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحانہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے