?️
سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے اعلیٰ سطحی سفارتکاروں نے دمشق میں دہشت گرد تنظیم ہیئت تحریر الشام کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ اس ملک کے کے اعلیٰ سطحی سفارتکاروں نے شام پر قابض دہشت گرد تنظیم ہیئت تحریر الشام کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریر الشام کی اپنی شبیہہ بہتر بنانے کی ناکام کوشش
واضح رہے کہ یہ ملاقات واشنگٹن اور شام کی نئی حکومت کے درمیان پہلا باضابطہ اور براہِ راست رابطہ ہے۔
امریکی وفد میں مشرق وسطیٰ کے امور کی اعلیٰ سفارتکار باربارا لیف، امریکی صدر کے ایلچی برائے اسیران راجر کارسٹنز، اور شام کے ساتھ امریکی تعاملات کی قیادت کے ذمہ دار، سینئر مشیر ڈینیئل روبنسٹائن شامل ہیں۔
یہ دورہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب مغربی ممالک اور حکومتیں دہشت گرد تنظیم ہیئت تحریر الشام اور اس کے رہنما ابومحمد الجولانی کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو بڑھا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ 8 دسمبر کو مسلح باغیوں اور ہیئت تحریر الشام نے دہشت گردانہ کارروائیوں کے بعد دمشق پر قبضہ کر لیے جس کے نتیجے میں سابق صدر بشار الاسد روس میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔
مزید پڑھیں: شام کے علاقے جولان پر صیہونی قبضے کے بارے میں روس کا ردعمل
10 دسمبر کو محمد البشیر کو عبوری وزیر اعظم کے طور پر ملک کے امور سنبھالنے کی ذمہ داری دی گئی۔


مشہور خبریں۔
ٹک ٹاک میں تصاویر کو اے آئی ویڈیوز میں تبدیل کرنے کا فیچر پیش
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اسٹوریز میں
مئی
شیرین ابو عاقلہ کی شہادت کے بارے میں صیہونی حکومت کا نیا دعویٰ
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج نے دعویٰ کیا ہے
ستمبر
افغانستان کو مغرب کے منفی پروپیگنڈے کا سامنا
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر اطلاعات و ثقافت خیر اللہ
جنوری
صیہونیوں کی امریکہ سے1 بلین ڈالر کی امداد طلب
?️ 2 جون 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت نے امریکہ سے فوری طور پر 1 بلین ڈالر
جون
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے مظالم کو بے نقاب کردیا
?️ 7 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر
جون
مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور میزائل ٹیکنالوجی دی۔ نوازشریف
?️ 1 جون 2025لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز
جون
عدلیہ تضحیک کیس میں گرفتار اسد طور کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روزہ توسیع
?️ 3 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے
مارچ
امیر عبداللہیان سے یوکرین کے سفیر کی الوداعی ملاقات
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں: پیر ۲۲ اگست کو اپنے مشن کے اختتام پر
اگست