UNRWA کی امداد بند کرنے پر عرب لیگ کا ردعمل

عرب لیگ

?️

سچ خبریں: اتوار کو عرب لیگ نے UNRWA کی فنڈنگ ​​معطل کرنے کے مغربی ممالک کے فیصلے پر تنقید کی اور اس اقدام کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔

چین کی سرکاری ٹی وی کے مطابق عرب ممالک اور عرب لیگ نے اتوار کے روز فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کی مدد کے لیے مغربی ممالک کے فنڈز کی معطلی کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ مسئلہ پہلے سے کمزور فلسطینیوں پر مزید منفی اثرات مرتب کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی غزہ کی صورتحال؛اقوام متحدہ کے عہدیدار کی زبانی

فی الحال، امریکہ، کینیڈا، اٹلی، برطانیہ اور جاپان سمیت 10 ممالک نے UNRWA کی فنڈنگ ​​روک دی ہے جبکہ اقوام متحدہ کی ایجنسی کے کئی ملازمین پر 7 اکتوبر 2023 کو ہونے والے طوفان الاقصیٰ آپریشن میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اتوار کے روز اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف حماس کی کارروائیوں میں ملوث اقوام متحدہ کے کسی بھی عملے کا محاسبہ کریں گے لیکن انہوں نے ان حکومتوں سے مطالبہ کیا جنہوں نے امداد روک دی ہے کہ وہ UNRWA کی کارروائیوں کو جاری رکھنے کی ضمانت دیں کیونکہ ان کے مطابق یہ ادارہ غزہ کی جنگ سے متاثر ہونے والے دو ملین فلسطینی شہریوں کو اہم امداد فراہم کرتا ہے۔

عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے بھی مغربی ممالک کے اس فیصلے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے مالی امداد کی معطلی کو فلسطینیوں کی اجتماعی سزا قرار دیا اور کہا کہ یہ مہم لاکھوں فلسطینیوں کی خدمت کرنے والی تنظیم کے کاموں میں خلل ڈالنے کے لیے چلائی جار رہی ہے۔

مزید پڑھیں: مغربی اور یورپی ممالک کا فلسطینوں کے خلاف نیا ہتھکنڈا

عرب لیگ کے سربراہ نے افسوس کا اظہار کیا کہ بڑے مغربی شراکت داروں نے UNRWA کے بڑے عملے میں محدود تعداد میں لوگوں کے خلاف الزامات کی وجہ سے ایجنسی کی فنڈنگ ​​کو اس خطرناک مرحلے پر معطل کر دیا ہے۔
انہوں نے UNRWA کے خلاف سازش کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو فلسطینی پناہ گزینوں کو امداد فراہم کرنے کی ذمہ داریاں نبھانا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

شہباز گل کی جانب سے فیصل آباد میں ریلی کا انعقاد

?️ 9 فروری 2022فیصل آباد(سچ خبریں) معاون خصوصی  شہباز گل کی جانب سے فیصل آباد

چئیرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کو مل گیا ہے

?️ 1 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق نیب آرڈیننس میں دوبارہ ترمیم کے

وزیراعظم یو اے ای کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

?️ 12 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کا ایک

عالمی عدالت انصاف کا اسرائیل کو رفح پر حملہ روکنے کا حکم

?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف نے حق میں 13

 ایپل نے آئی ایس او15 میں نیا فیچر متعارف کرادیا

?️ 25 ستمبر 2021سلیکان و یلی (سچ خبریں) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے حال ہی

امریکہ میں قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

?️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ ایک طرف صارفین کی طرف

انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد سینیٹ میں کثرت رائے سے منظور

?️ 5 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ نے ملک میں 8 فروری کو ہونے

منزہ حسن استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے