?️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ یوکرین میں جنگ کا خاتمہ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں پیش رفت ہو رہی ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی وزیر اعظم واشنگٹن کے دورے کے دوران وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملے، جہاں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کے تعلقات مضبوط ہیں، اور واشنگٹن ان میں مزید گہرائی لانے کے لیے پرعزم ہے،انہوں نے بادشاہ چارلس سوم کی دعوت قبول کر لی ہے اور جلد لندن کا دورہ کریں گے۔
ٹرمپ نے یوکرین جنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم یوکرین میں جنگ روکنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں اور اس میں کافی حد تک پیش رفت ہوئی ہے۔
یوکرینی صدر زلنسکی کے دورہ واشنگٹن سے امن کے امکانات مزید مضبوط ہوں گے،یوکرین میں امریکی مفادات میں معدنی وسائل تک رسائی بھی شامل ہے،یورپ کی یوکرین کو امداد قرض کی صورت میں ہے، جب کہ بائیڈن انتظامیہ نے غیر مشروط مالی مدد دی تھی۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم یوکرین میں ایک تاریخی امن معاہدہ چاہتے ہیں تاکہ مشرقی یورپ میں مستقبل میں کسی نئی جنگ کو روکا جا سکے۔
دونوں فریقین سے بات چیت کے بعد امن کی راہ ہموار ہو رہی ہے،امریکہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن دوبارہ جنگ نہ چھیڑیں۔
ٹرمپ نے ایک بار پھر اسرائیل کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے مسلسل کوشش کر رہے ہیں اور کسی کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑیں گے۔
برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے کہا کہ وہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں،امریکہ کو اس بات کی ضمانت دینی چاہیے کہ روس دوبارہ جنگ نہ چھیڑے،برطانیہ یوکرین کی حمایت میں پہلے سے زیادہ پرعزم ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
بغاوت در بغاوت؛ عبدالفتاح البرہان سوڈان میں کیسے برسراقتدار آئے؟
?️ 23 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان کے دارالحکومت میں ملٹری کالج سے فارغ التحصیل ہونے کے
اپریل
ٹرمپ نے ایریزونا میں اپنے حامیوں سے جمع ہونے کی اپیل کی
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی پہلی ریلی 2022 میں فلورنس،
جنوری
اسرائیل کے دفاعی نظام کی تفصیلات
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار Yediot Aharanot نے اسرائیل کے خلاف
اکتوبر
افغان سفیر کی بیٹی کو اسلام آباد سے اغوا کر لیا گیا
?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ٹریبیون میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات
جولائی
ہندوستان اور جمہوریت
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: بھارت میں انسانی حقوق مخالف رجحانات بڑھ رہے ہیں اور
اپریل
لبنان پر صیہونی حملوں کی براہ راست امریکی نگرانی
?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: لبنانی اخبار الاخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے
اکتوبر
صدر کا اغوا۔ امریکی طرز کی مداخلت کا تکراری نمونہ
?️ 4 جنوری 2026سچ خبریں: امریکی حکومت نے ظاہر کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی
عراق کے فیصلہ کن سیاسی دن
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:عراق میں سیاسی تعطل کو حل کرنے کے لیے سیاسی گروپوں
مئی