?️
سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے ویتنام میں فرانسیسی صدر میکرون کو بیوی کے تھپڑ مارنے کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بس یہ دیکھ لیں کہ دروازہ بند ہے!
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ بریژیت کے درمیان ویتنام میں پیش آئے ایک متنازع واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے دلچسپ مشورہ دیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے یو ایس اے ٹوڈےکی رپورٹ کے مطابق، واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ویتنام پہنچنے کے فوراً بعد ہوائی جہاز سے نکلتے وقت ایمانوئل میکرون کو ان کی اہلیہ بریژیت نے مبینہ طور پر تھپڑ رسید کیا، اس لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جس نے انٹرنیٹ صارفین کو حیرت میں ڈال دیا۔
اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے، ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ہنستے ہوئے کہا کہ بس یہ یقینی بنائیں کہ (ہوائی جہاز کا) دروازہ بند ہے!
ٹرمپ نے اس واقعے کی اہمیت کو کم کرتے ہوئے مزید کہا کہ میکرون بالکل ٹھیک ہیں۔ وہ دونوں ٹھیک ہیں، وہ واقعی اچھے لوگ ہیں اور میں انہیں اچھی طرح جانتا ہوں!
دوسری جانب فرانسیسی صدر میکرون نے اس ویڈیو پر سامنے آنے والی چہ مگوئیوں کو بے معنی قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ یہ ان کے اور ان کی اہلیہ کے درمیان قریبی تعلقات اور مزاحیہ انداز کو ظاہر کرتا ہے۔
تاہم، سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے کے بعد میکرون کی کی خاموش اور حیران کن کیفیت کو نوٹ کرتے ہوئے سوال اٹھائے ہیں، ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ تھپڑ کے بعد میکرون کی نظریں براہ راست کیمرے کی طرف جاتی ہیں، جو اس پورے واقعے کو ریکارڈ کر رہا تھا۔ اس منظر نے عوامی تاثر میں شک و شبہات پیدا کر دیے ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
حزب اللہ نے رامات ایئر بیس کو نشانہ بنایا
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
ستمبر
پنجاب حکومت کا وفاق کو سی سی پی او لاہور کی خدمات واپس کرنے سے انکار
?️ 21 ستمبر 2022 لاہور: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے حیران کن اقدام کرتے ہوئے لاہور
ستمبر
سعودی عرب میں سعودی اور اسرائیلی حکام کی خفیہ ملاقات
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:بصہیونی نشریاتی ادارے سے وابستہ کان رچٹ بیت ریڈیو نے خبر
ستمبر
ہم متحد چین کے اصول کو مانتے ہیں: نائیجیریا
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: نائیجیریا کے صدارتی دفتر کی ترجمان فیمی آدیسینا نے ہفتے
اگست
جنگ بندی کا معاہدہ قبول کر کے حماس نے نیتن یاہو کے ساتھ کیا کیا ہے؟
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: حماس کے سینئر رکن نے حماس کی طرف سے تجویز
مئی
فرانس بڑے پیمانے پر ہڑتالوں کی تیاری میں
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:فرانس میں ٹرین کے مسافروں کو نئی ہڑتالوں اور اس کے
جنوری
صہیونی ہوٹلئیرس ایسوسی ایشن کے صدر متحدہ عرب امارات میں صیہونی سفیر مقرر
?️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپڈ نے امیر حائک کو متحدہ عرب
جولائی
کیا پاکستان آئندہ ماہ روس سے سستے خام تیل کی درآمد شروع کردے گا؟
?️ 4 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے موقر انگریزی اخبار نے دعویٰ
دسمبر