ٹرمپ کا صحافی کے ساتھ ایک بار پھر دوبارہ توہین آمیز سلوک

ٹرمپ کا صحافی کے ساتھ ایک بار پھر دوبارہ توہین آمیز سلوک

?️

سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ای بی سی نیوز کی رپورٹر راشل اسکاٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نفرت انگیز کہا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ای بی سی نیوز کی خاتون صحافی پر سخت الفاظ میں حملہ کرتے ہوئے اسے نفرت انگیز قرار دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کارائیب سمندر میں کشتیوں پر امریکی فوج کے حملوں سے متعلق ای بی سی نیوز کی رپورٹر راشل اسکاٹ کے سوالات پر شدید اعتراض کرتے ہوئے اسے منفور اور نفرت انگیز کہا۔

یہ بھی پڑھیں:وائٹ ہاؤس کا عجیب اقدام؛ "شرمناک” میڈیا کی فہرست شائع

رپورٹس کے مطابق راشل اسکاٹ نے ٹرمپ سے یہ سوال کیا تھا کہ کیا انہوں نے وزیر دفاع پیت ہگست کو ہدایت دی ہے کہ وہ 2 ستمبر کو ہونے والے اس دوسرے حملے کی ویڈیو جاری کریں، جس میں کشتی کے دو زندہ بچ جانے والے افراد مارے گئے تھےْ

یہ سوال اس پس منظر میں کیا گیا کہ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ انہیں اس ویڈیو کے جاری ہونے سے کوئی مسئلہ نہیں۔

ٹرمپ نے سوال کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسا کچھ نہیں کہا، یہ آپ کہہ رہی ہیں، میں نے نہیں کہا۔

اسکاٹ نے دوبارہ سوال اٹھایا تو ٹرمپ نے اسے تمسخرانہ انداز میں سب سے نفرت انگیز صحافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ ایک نفرت انگیز، خوفناک اور واقعی بہت خراب صحافی ہیں اور ہمیشہ سے ایسی ہی رہی ہیں، میں نے کہا تھا کہ ہگست جو چاہیں کریں، مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

یہ تمام بحث اس وقت شدت اختیار کرتی ہے جب کارائیب میں منشیات سمگلنگ کے شبہے میں نشانہ بنائی جانے والی کشتیوں پر امریکی حملے اب تک 87 افراد کی ہلاکت کا باعث بن چکے ہیں۔

 اس صورتحال نے ان خدشات کو بڑھایا ہے کہ ٹرمپ بغیر کانگریس کی منظوری کے ایک طویل فوجی کارروائی چلا رہے ہیں، حالانکہ امریکی آئین کے تحت اعلانِ جنگ کا اختیار صرف کانگریس کو حاصل ہے۔

سب سے بڑا تنازع 2 ستمبر کے اس واقعے سے جڑا ہے جس میں بحرالکاہل میں ایک مشتبہ کشتی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے بعد کشتی جل کر تباہ ہو گئی لیکن دو افراد زندہ بچے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق کارروائی کے کمانڈر نے ہگست کے اس مبینہ حکم پر کہ سب کو مار دو، ان زندہ بچ جانے والوں کو بھی نشانہ بنایا۔

ہگست اور وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ دوسرا حملہ وزیر دفاع کے حکم پر نہیں بلکہ امریکی کمانڈر ایڈمرل فرانک بریڈلی کے فیصلے پر کیا گیا۔

اب امریکی قانون سازوں کے ایک گروپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر وزیر جنگ پیت ہگست نے کارائیب اور مشرقی بحرالکاہل میں کی گئی کارروائیوں کی غیر تدوین شدہ ویڈیوز جاری نہ کیں تو ان کے سفری بجٹ کا ایک چوتھائی حصہ روک دیا جائے گا۔

اس سے قبل ڈیموکریٹ اور ریپبلکن قانون سازوں نے متفقہ طور پر خبردار کیا تھا کہ اگر ہگست نے واقعی ستمبر میں زندہ بچ جانے والوں کو ہلاک کرنے کا حکم دیا تھا، تو انہوں نے غیر قانونی کام کیا اور ایک جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

ڈیموکریٹس کا مؤقف ہے کہ کارائیب میں حکومتی کارروائیاں طویل عرصے سے غیر ذمہ دارانہ اور غیر ضروری ہیں اور ٹرمپ سمندری منشیات اسمگلنگ کی مبینہ دھمکی کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں، جبکہ اب تک ہلاک ہونے والے افراد کے بارے میں ثبوت بھی ناکافی ہیں۔

اس واقعے سے پہلے بھی ٹرمپ اور راشل اسکات کے درمیان 2024 کی انتخابی مہم کے دوران نیشنل ایسوسی ایشن آف بلیک جرنلسٹس کے ایک پروگرام میں جھڑپ ہو چکی ہے۔

یہ خاتون صحافیوں کے خلاف ٹرمپ کی تازہ ترین توہین آمیز کارروائی ہے۔ گزشتہ ماہ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے بلومبرگ کی خاتون رپورٹر کو چپ رہو، چھوٹی خنزیری کہہ کر مخاطب کیا تھا، وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لائوٹ نے ان الفاظ کو صاف گوئی قرار دیا۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ نے پھر کی میڈیا کی توہین،صحافی کو کہا احمق

اس کے علاوہ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر نیویارک ٹائمز کی ایک خاتون رپورٹر پر بھی حملہ کیا، جس نے لکھا تھا کہ صدر تھکے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ ٹرمپ نے اسے بدصورت اور خوفناک قرار دیا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کے برعکس ایران کشیدگی کا خواہاں نہیں ہے: عراقچی

?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: ایران کی سفارتی خدمات کے سربراہ نے اس بات پر

اسرائیل کی درخواست پر ترکی نے حماس کے اہم شخصیات کو بے دخل کردیا: عبرانی میڈیا

?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: عبرانی زبان کے گلوبز اخبار نے اپنی ویب سائٹ پر

’بھارت سے پانی آنا مسئلہ نہیں، ہمیں ڈیم بنانے، زمین کے درست استعمال کی ضرورت ہے‘

?️ 27 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے وزارت

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی، امریکا کے سیکریٹری خارجہ نے اہم بیان جاری کردیا

?️ 26 جون 2021پیرس (سچ خبریں)  طالبان کی جانب سے آئے دن افغانستان کے مختلف

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے شہریوں پر اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دیدی

?️ 10 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے شہریوں پر اضافی بوجھ

اللہ کا شکر ہے بڑی تباہی نہیں ہوئی، فورسز نے بہادری سے حملہ آوروں کا خاتمہ کیا، شہباز شریف

?️ 18 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی پولیس آفس پر

چین کے پاس اگلے 12 سال میں 1500 ایٹمی وار ہیڈز ہوں گے:نیٹو

?️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کے

جماعتِ اسلامی کا عید کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان

?️ 1 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے عیدالفطر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے