?️
سچ خبریں:کیلیفورنیا کے گورنر گاوین نیوسام نے ڈونلڈ ٹرمپ کے لاس اینجلس میں اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی گرفتاری، شہروں کی عسکریت اور افراتفری پھیلانا ایک آمرانہ طرزعمل ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے گورنر گاوین نیوسام نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لاس اینجلس میں کیے گئے اقدامات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے سامنے ٹرمپ کے خلاف احتجاج
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے امیگریشن مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاجات کو دبانے کے لیے نیشنل گارڈز کی تعیناتی کے فیصلے پر وسیع پیمانے پر تنقید کی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے گاوین نیوسام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ تشدد پر اکسانا، منظم انتشار پیدا کرنا، شہروں کو فوجی اڈہ بنانا، اور مخالفین کی گرفتاری ،یہ ایک صدر کے نہیں بلکہ ایک آمر کے اقدامات ہیں!
اسی دوران، ایف بی آئی کا لاس اینجلس دفتر ایک ایسے شخص کی تلاش میں ہے جس پر ایک وفاقی اہلکار پر حملہ کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
ایف بی آئی نے اعلان کیا ہے کہ اس فرد کی شناخت اور گرفتاری میں مدد دینے والے کو 50 ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کیس ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور وہ عوام کے تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ادھر، لاس اینجلس کی میئر کارن بس نے شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ کسی بھی قسم کی پرتشدد کارروائی یا سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
کارن بس نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم لاس اینجلس کے شہریوں کے پرامن اور قانونی احتجاج کے آئینی حق کا تحفظ کرتے ہیں لیکن تشدد اور تخریب کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور اس میں ملوث افراد کو مکمل طور پر جواب دہ بنایا جائے گا۔
میئر نے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے قانونی حق کو استعمال کرتے ہوئے پرامن طریقے سے احتجاج کریں اور دوسرے شہریوں کے حقوق و امن عامہ کا خیال رکھیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت خراب؛ اسپتال منتقل
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین
جولائی
وزیر اعظم نے ہندووں کو ہولی کی مبارکباد دی
?️ 28 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں ) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق وزیر اعظم عمران
مارچ
صہیونی شمالی محاذ سے کیوں کانپتے ہیں؟
?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کے طاقتور حملوں کی
مارچ
32 سال کے بعد امریکہ ایک بار پھر خطرناک ایٹمی وار ہیڈ بنا رہا ہے
?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے جوہری وار ہیڈز کی پیداوار 32 سال
اپریل
امریکہ کے نو منتخب صدر یوکرین میں جنگ ختم کرنے کے لیے تیار
?️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: ایک انٹرویو میں ٹرمپ کی جانب سے قومی سلامتی کے
نومبر
افغان اثاثوں کی امریکی قبضہ کے خلاف کابل میں احتجاج
?️ 25 ستمبر 2021 سچ خبریں: سینکڑوں کابلیوں نے کابل میں مسجد جامع عبدالرحمن کے سامنے
ستمبر
مریم نواز کی باڈی لینگویج عجیب تھی: شہزاد اکبر
?️ 7 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا
جنوری
بلوچستان میں لوگوں کو اٹھائے جانے کا عمل تیز ہوگیا ہے، سینیٹر کامران مرتضیٰ
?️ 15 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ
جنوری