?️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں درآمد ہونے والی اشیاء پر نئے محصولات (تعرفے) عائد کیے جائیں گے، جس میں چین، بھارت اور برازیل شامل ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جو بھی ملک اپنی مصنوعات کو امریکی مارکیٹ میں فروخت کرنا چاہتا ہے، اسے کسٹم محصولات ادا کرنا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ٹرمپ کی صدارت امپریالزم کی واپسی ہے؟اکانومسٹ
انہوں نے خاص طور پر چین، بھارت اور برازیل کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کیے جائیں گے تاکہ امریکی مارکیٹ کو تحفظ دیا جا سکے۔
ٹرمپ نے اپنی سابقہ حکومت کے دوران ٹیکس میں دی گئی رعایتوں کو مستقل طور پر نافذ کرنے پر زور دیا اور کہا کہ وہ کانگریس کے ساتھ مل کر ان میں مزید توسیع کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ امریکی کمپنیوں پر عائد ٹیکس کو 21 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد کیا جائے گا تاکہ مقامی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔
انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہمیں ایسی گاڑیوں کی ضرورت نہیں جو کینیڈا اور میکسیکو میں تیار کی جاتی ہیں۔
ٹرمپ نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں الیکٹرانک چِپ اور سیمی کنڈکٹرز کی تیاری کو امریکہ میں منتقل کرنے پر زور دیا اور اعلان کیا کہ ان مصنوعات پر بھی محصولات عائد کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کمپنیاں اگر امریکی محصولات سے بچنا چاہتی ہیں، تو انہیں اپنی فیکٹریاں امریکہ میں لگانی ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیل اور ایلومینیم کی صنعتوں پر بھی اضافی گمرکی محصولات عائد کیے جائیں گے۔
ٹرمپ نے چین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنی DeepSeek کے حالیہ اقدامات پوری دنیا کے لیے ایک سنگین انتباہ ہیں، ہمیں مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں چین کے ساتھ مقابلے پر توجہ دینی چاہیے۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ چینی اشیاء پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے خواہاں
ٹرمپ نے اپنی تقریر کے آخر میں کہا کہ وہ ایک نئے دفاعی نظام آئرن ڈوم کے قیام کے لیے صدارتی حکم نامے پر دستخط کریں گے، جو امریکہ کے میزائل ڈیفنس کو مزید مضبوط بنائے گا۔


مشہور خبریں۔
پنجاب حکومت نے وہ کام کیے جو کوئی صوبہ نہیں کررہا ہے
?️ 25 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں پنجاب ایجوکیشن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
اگست
عرب عوام صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کیا کہتی ہے؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: واشنگٹن کے ایک تحقیقاتی ادارے کی جانب سے کیے جانے
اگست
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل مستعفی
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: عمر ایوب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے
جون
مسلمانوں کے خلاف بڑھتی دہشت گردی، کینیڈا میں مسلم خاندان کے بیہمانہ قتل کے بعد مسلمانوں میں شدید خوف و ہراس،
?️ 20 جون 2021لندن (سچ خبریں) دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی دہشت گردی
جون
سی آئی اے کو ایک ذلت کا سامنا
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی جاسوس ایجنسی سی آئی اے کے ایک سابق ملازم کو
جولائی
بشریٰ بی بی کی صحت ٹھیک نہیں، انہیں انتہائی ناقص غذا دی جارہی ہے، شیر افضل مروت
?️ 22 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما
فروری
صیہونیوں کے جال میں پھنسانے کے منصوبوں کا ماسٹر مائنڈ کینسر میں مبتلا
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر کے سینئر مشیر اور فلسطین مخالف معاہدے کے
جولائی
کیا طالبان امریکہ کے دوست ہو سکتے ہیں؟
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:ذمہ داری اور نگرانی سے متعلق خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی
جولائی