?️
سچ خبریں: سابق امریکی صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات کے موجودہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک فحش فلموں کی اداکارہ کو منھ بند رکھنے کے لیے رقم دینے کے معاملے میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق مین ہٹن کی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2016 کے انتخابات میں مداخلت کے لیے تجارتی دستاویزات میں رد و بدل کرنے اور ایک فحش فلموں کی اداکارہ کو منھ بند رکھنے کے لیے رقم دینے کے کیس میں مجرم قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی توہین عدالت
ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن اور مین ہٹن کے جج آلوین بریگ نے پچھلے سال ٹرمپ پر 34 فوجداری الزامات عائد کیے تھے اور دعویٰ کیا تھا کہ یہ ریپبلکن سیاستدان 2016 کے انتخابات سے پہلے اور بعد میں امریکی ووٹرز سے غیر قانونی سرگرمیوں اور معلومات کو چھپانے کی کوشش کر رہا تھا۔
عدالت کی جیوری نے دو دن کی جانچ اور مشاورت کے بعد اس کیس میں اپنا فیصلہ سنایا اور تمام الزامات میں ٹرمپ کو مجرم قرار دیا، یہ پہلی بار ہے کہ کسی امریکی صدر کو کسی جرم میں سزا دی گئی ہے۔
ٹرمپ نے اس فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ جھوٹ اور شرمناک تھا، اصل فیصلہ امریکی عوام 5 نومبر کو کریں گے، ہم آخری لمحے تک لڑیں گے اور فتح حاصل کریں گے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر کے خلاف 34 الزامات 11 بل، 12 حوالوں اور 11 چیکوں سے متعلق ہیں جو ٹرمپ نے ماہانہ بنیاد پر اپنے سابقہ ملازمین کے لیے تنخواہ کی مد میں دستخط کیے تھے، جن میں اداکارہ کو 130 000 ڈالر رقم دینا بھی شامل ہے، بریگ کے مطابق یہ اقدام تجارتی دستاویزات میں جعلسازی کے مترادف ہے۔
یہ کیس ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن کے دعوے کی بنیاد پر شروع ہوا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ٹرمپ نے انہیں ہدایت دی تھی کہ وہ اس اداکارہ کو 130000 ڈالر ادا کریں تاکہ وہ امریکی صدارتی امیدوار کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کچھ نہ کہیں۔
مزید پڑھیں: کیا ہوسکتا ہے کہ ٹرمپ جیل نہ جائیں؟
بہت سے ریپبلکنز نے اس مقدمے کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے، سابق ریپبلکن صدارتی امیدوار ویوک راماسوامی نے کہا کہ اگر ٹرمپ بری ہو جاتے ہیں تو ملک کو فاسد پراسیکیوٹرز کے نقصان کا سامنا ہوگا، اور اگر مجرم قرار دیے جاتے ہیں تو ملک ایک ایسے شخص کو مجرم قرار دے گا جس کے جرم کا کوئی نام بھی نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کی فلسطینی قیدیوں کے خلاف جان بوجھ کر طبی غفلت
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے وزیر صحت نے صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں
نومبر
ایران کا اسلامی انقلاب 42سالہ ہوگیا؛ٹرمپ تاریخ کے کوڑے دان میں چلا گیا:امام جمعہ بغداد
?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:بغداد امام جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبے میں اس بات
فروری
سری لنکا میں مسلمانوں کے خلاف انتہاپسندی جاری، مسلم خواتین کے خلاف نیا قانون منظور کرلیا گیا
?️ 29 اپریل 2021سری لنکا (سچ خبریں) سری لنکا میں مسلمانوں کے خلاف نسل پرستی
اپریل
امریکہ نے اپنی عادت کے مطابق ایک بار پر وعدہ خلافی کی:ایران
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی ٹیم کے سربراہ
مئی
چین کا اپنے شہریوں کو فوری طور پر اسرائیل چھوڑنے کا حکم
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:ایران کی جانب سے مقبوضہ علاقوں خصوصاً تل ابیب اور
جون
عرب پارلیمنٹ کا دہشت گردی کی فہرست میں آبادکاروں کے نام شامل کرنے کا مطالبہ
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نہتے فلسطینیوں
مارچ
گوگل اور ایمازون کے خلاف مظاہرہ
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونیوں کو ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی وجہ سے امریکہ میں گوگل
ستمبر
بیجنگ کے تفتیش کار چینی انجینئرز کے قتل کی تحقیقات کے لیے پاکستان پہنچ گئے
?️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: چینی معائنہ ٹیم پاکستان میں خودکش حملے کے دوران اس
مارچ