سچ خبریں: برطانوی آنلائن میگزین کی نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک امریکہ نے اسرائیل کو تقریباً 23 ارب ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق برطانوی آنلائن میگزین انٹرسیپٹ کی ویب سائٹ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں امریکہ کی جانب سے گزشتہ سال 7 اکتوبر سے لے کر اب تک اسرائیل کو بھاری فوجی اور سیکیورٹی امداد کا انکشاف کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی حمایت میں غزہ میں تاریخ کی سب سے بڑی نسل کشی
انٹرسیپٹ کی اس رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک امریکہ نے اسرائیل کو کم از کم 22 ارب 760 ملین ڈالر کی فوجی اور سکیورٹی امداد فراہم کی ہے۔
مزید پڑھیں: امریکہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کا ساتھی
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک امریکہ کی طرف سے اسرائیل کو فراہم کردہ ہتھیاروں کی امداد میں 57 ہزار مارٹر شیلز، 36 ہزار آرٹلری گولے، 20 ہزار M4A1 رائفلیں اور 13981 اینٹی ٹینک میزائل شامل ہیں جن کے ذریعہ قابض صیہونی فلسطینی اور لبنانی بے گناہ اور معصوم بچوں کا قتل عام کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود امریکہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اپنا دفاع کر رہا ہے۔