سچ خبریں:ایک عبرانی ذرائع نے صہیونی فوج کے غزہ پٹی کے نصف حصے پر قبضے کے منصوبے کی اطلاعات دی ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عبرانی ویب سائٹ واللا نے ایک سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی کہ صہیونی فوج جلد ہی غزہ پٹی کے 30 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کر لے گی۔ذرائع کے مطابق، یہ زمینی جارحیت حماس پر دباؤ بڑھانے کے مقصد سے کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ پر قبضہ کرنے کا ٹرمپ کا خیالی منصوبہ بے نقاب
مزید رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اگر حماس اور تل ابیب کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوئی تو صہیونی فوج غزہ کے نصف حصے پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ حماس نے مذاکرات کے لیے اپنی تیاری کا اظہار کیا ہے لیکن صہیونی حکام مذاکرات میں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں اور جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد روکا جا رہا ہے،اس صورتحال پر عالمی برادری کی جانب سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، تاہم اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری نے ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
سعودی اتحاد کو جنگ بندی کی کوئی پرواہ نہیں۔ ہم بھی اس کی تمدید کرنے پر مجبور نہیں ہیں: صنعا
مئی
موبائل فون صارفین کا ڈیٹا ہیک کر لیا گیا
جنوری
الاقصیٰ طوفان آپریشن کے آغاز کی وجوہات
اکتوبر
نیتن یاہو جھوٹا ہے: ریاض منصور
جولائی
صیہونی فوج ہائی الرٹ
فروری
فافن کا ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراض
اکتوبر
شہباز گل کیس کی سماعت
اگست
چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست مسترد
جون