سچ خبریں:فلسطینی عوام کی حمایت پر اسرائیلی حکام کی تنقید کا سامنا کرنے والے اسرائیلی کنسٹ کے رکن نے تل ابیب کی حکومت کو فاشسٹ قرار دیا۔
فلسطین الیوم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی کنسٹ کے رکن عوفر کاسیو، جو عربی جماعت الجبهه میں واحد یہودی رکن ہیں، نے اسرائیلی حکومت پر فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے ہسپتالوں کے ساتھ قبضے کی فاشسٹ جنگ پر حماس کا ردعمل
انہوں نے اسرائیلی حکومت کو ایک فاشسٹ ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے حقوق کو مسلسل پامال کر رہا ہے۔
عوفر کاسیو نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں دائر کردہ شکایت کی حمایت کے بعد انہیں اسرائیلی حکام کی ناراضگی کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کنست کی جانب سے انہیں اجلاسوں میں شرکت سے روکنے کا فیصلہ متوقع تھا، لیکن وہ اسرائیلی حکومت کے ظلم اور جبر کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔
اسرائیلی چینل 12 نے پہلے رپورٹ دی تھی کہ کاسیو نے جنوبی افریقہ کی تل ابیب کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں شکایت اور فلسطین میں نسل کشی کے الزامات کی حمایت کی۔
مزید پڑھیں: سابق صیہونی وزیراعظم کی نظر میں موجودہ صیہونی کابینہ کی حیثیت
انہوں نے عدالت کے فیصلے کو درست قرار دیا، جس کے تحت بنیامین نیتن یاہو اور سابق وزیر جنگ یوآو گالانٹ کےخلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیے گئے ہیں، کاسیو کے مطابق، یہ دونوں اسرائیلی رہنما غزہ میں انسانی اور جنگی جرائم کے مرتکب ہیں۔
مشہور خبریں۔
ایران کا سب سے بڑا انتقام کیا ہو سکتا ہے؟
اگست
صیہونی حکومت خوف و ہراس کے عالم میں
اپریل
موجودہ حکومت نے ملک کو معاشی دیوالیہ ہونے سے بچایا،شہباز شریف
ستمبر
بحیرہ روم ایک بار پھر تارکین وطن کی قتل گاہ
اپریل
تل ابیب نے غزہ کے ہسپتال میں اپنے جرائم سے کیا انکار
دسمبر
ایرانی سپاہ پاسداران کا شمالی عراق میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ
ستمبر
عربوں کے دروازے اسرائیل کے لیے کھلے،ہمارے لیے بند:لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر
فروری
روس نے یوکرائن کی سرحد پر تعینات فوج کو واپس بلانے کا اعلان کردیا
اپریل