سچ خبریں: صہیونی فوج نے اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی مجاہدین کے ساتھ لڑائی میں صیہونی فوجیوں کو نیا جانی نقصان پہنچا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں جارح فوجیوں اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان جاری لڑائی میں صیہونی فوجیوں کی نئی ہلاکتوں کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ میں اب تک کتنے صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں؛صیہونی ہسپتالوں کی زبانی
صہیونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں صیہونی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان جاری لڑائی میں مزید دو صیہونی فوجی مارے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ صیہونی حکومت کی فوج کے اعتراف کے مطابق ان لڑائیوں میں ایک اور صیہونی فوجی زخمی بھی ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اس طرح کے اعدادوشمار صیہونی فوج کی طرف سے پیش کیے جاتے ہیں جبکہ غزہ کی پٹی میں مزاحمتی مجاہدین کے ہاتھوں ہلاک اور زخمی ہونے والے صیہونی فوجیوں کی صحیح تعداد اس حکومت کی فوج کی طرف سے اعلان کردہ اعدادوشمار سے کہیں زیادہ ہے ۔
مزید پڑھیں: صیہونی فوجی غزہ جنگ میں جانے سے کیوں انکار کر رہے ہیں؟
قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت سیاسی حلقوں اور صیہونی آباد کاروں کے دباؤ سے بچنے اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے صحیح تعداد چھپانے کی کوشش کر رہی ہے اسی لیے اس کی جانب سے اس طرح کے اعدادوشمار پیش کیے جاتے ہیں۔